• صارفین کی تعداد :
  • 835
  • 4/4/2010
  • تاريخ :

فلسطین:  القدس میں اسرائیلی فوج کا دو اداروں پر حملہ، متعدد زخمی و گرفتار

القدس

قابض فوج نے مسجد اقصیٰ دو تعلیمی تحقیقاتی مراکز پر حملہ کیا دونوں اداروں پر حملےکے دورارن عملے کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد کئی افراد کو حراست میں لے کر انہیں تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔

قابض اسرائیلی فوج اور پولیس کی جانب سے بیت المقدس میں فلسطینی شہریوں کا تعاقب جاری ہے۔ گذشتہ روز  قابض فوج نے مسجد اقصیٰ کے قریب'' وادی حلوہ'' میں قائم دو تعلیمی تحقیقاتی مراکز پر حملہ کیا۔ دونوں اداروں پر حملے دورارن عملے کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد کئی افراد کو حراست میں لے کر انہیں تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق قابض فوج نے سلوان کے علاقے میں ایک تحقیقاتی مرکز پر حملہ کیا اور دفتر میں موجود تمام ریکارڈ اور قیمتی چیزوں کی توڑ پھوڑ کی۔ اس دوران وہاں پر موجود عملے کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد کئی افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔

زخمیوں میں رمضان البنا، محمد نشتہ، وائل صیام اور دیگر شامل ہیں۔ قابض فوج نے اس موقع پر سڑک پر چلتے بعض راہ گیروں کو بھی حراست میں لے لیا ، جبکہ ایک دوسرے واقعے میں قابض فوج نے ایک عمر رسیدہ شخص اور خاتون سمیت متعدد افراد کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔

ادھر مقبوضہ بیت المقدس میں ''عیسویہ'' کے علاقے میں قابض فوج اور پولیس کے تشدد اور یہودی آباد کاروں کے حملوں کے خلاف مقامی شہریوں نے احتجاجی مظاہرہ بھی کیا ۔ اس موقع پر بڑی تعداد میں صہیونی پولیس اور فوج تعینات تھی۔