• صارفین کی تعداد :
  • 949
  • 3/10/2010
  • تاريخ :

عراق میں کامیاب انتخابات کا انعقاد

سید عمار حکیم

 سید عمار حکیم نے مراجع عظام کو مبارکباد دی

عراق کی مجلس اعلی کے سربراہ نے ٹیلیفون پر رابطہ کرکے مراجع عظام اور عراق کے اعلی حکام کو کامیاب انتخابات کے انعقاد پر مبارک باد دی ہے۔

 ابنا کی رپورٹ کے مطابق عراق کی مجلس اعلی کے سربراہ "سید عمار حکیم" نے عراق میں کامیاب انتخابات کے انعقاد کے سلسلے میں مراجع عظام کو مبارکباد دی ہے۔

اس رپورٹ کے مطابق انھوں نے انتخابات میں عراقی عوام کی وسیع شرکت کے حوالے سے ٹیلیفون پر رابطہ کرکے مراجع تقلید "آيت‌اللہ العظمی سيستاني"، "آيت‏اللہ محمد سعيد الحكيم"، "آيت‌اللہ محمد إسحاق الفياض" اور "آيت‌اللہ بشير النجفي" اور دیگر علماء کرام کو مبارکباد دی۔

انھوں نے عراق کے سیاسی راہنماؤں اور اور اعلی حکام سے بھی رابطہ کیا اور انہیں کامیاب انتخابات کے انعقاد پر مبارک دی۔

سیدعمار حکیم نے اس عظیم کامیابی کو عراق میں جمہوریت کی ترقی اور استحکام کی طرف بڑا قدم قرار دیا اور امید ظاہر کی کہ یہ انتخابات عراق کی تعمیر و ترقی میں اہم کردار ادا کریں گے۔

انھوں نے کہا: ملت عراق کی بیداری اور شعور و آگہی کے باعث عوام نے دہشت گردوں کی دھمکیوں اور خطرات کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے ان انتخابات میں بھرپور حصہ لیا۔

سیدعمار حکیم کا پیغام تہنیت وصول کرنے والوں میں صدر "جلال الطالباني " نائب صدر اول "عادل عبد المہدي"، وزیر اعظم "نوري المالكي"، نائب صدر "طارق الہاشمي"، پارلیمان کے سربراہ  "اياد السامرائي"، کردستان ریجن کے سربراہ "مسعود بارزاني"، کردستان ریجن کے وزیراعظم "برہم صالح"، عراق کے نائب وزیراعظم "رافع العيساوي"، سابق وزیراعظم "ڈاکٹر ابراہيم الجعفري" اور عبوری دور کے سابق وزیراعظم  "اياد علاوي"، شامل ہیں۔

صوبوں میں ووٹروں کی شرکت کے اعداد و شمار:

 

دہوک 80% اربیل 76% سلیمانیہ 73%
کرکوک 73% صلاح الدین 73% نینوا 66%
بابل 63% دیالہ 62% کربلا 62%
الانبار 61% نجف 61% المثنی 61%
ذی قار 60% واسط 60%  بصرہ 57%
بغداد 53% میسان 50% ---