• صارفین کی تعداد :
  • 1129
  • 2/6/2010
  • تاريخ :

کراچی میں ہونے والے بم دھماکوں پراتوارکو ملک گیر احتجاج کیا جائے گا

کراچی

سانحہ عاشورہ  کے ملزموں کو گرفتار کیا گیا لیکن سزا نہیں دی گئی۔ سانحہ کے بعد مارکیٹیں تو دوبارہ کھول دی گئیں لیکن جاں بحق ہونے والے عزاداروں کے لواحقین کو معاوضے کی ادائیگی نہیں کی گئی۔

ممتاز شیعہ عالم دین علامہ حسن ظفر نقوی نے کہا ہے کہ کراچی میں جمعہ کو ہونے والے دونوں بم دھماکوں میں شیعہ اور سنی افراد شہید ہوئے ہیں۔ کسی بھی سانحہ کی ذمہ داری حکومت پر ہوتی ہے ۔ ان دھماکوں پر (اتوار) کو ملک گیر احتجاج کیا جائے گا۔ میڈیا  سے گفتگو کرتے ہوئے علامہ حسن ظفر نقوی نے کہا کہ سانحہ عاشورہ کے ملزموں کو گرفتار کیا گیا لیکن سزا نہیں دی گئی ۔ سانحہ کے بعد مارکیٹیں تو دوبارہ کھول دی گئیں لیکن جاں بحق ہونے والے عزاداروں کے لواحقین کو معاوضے کی ادائیگی نہیں کی گئی۔ ہمارے زخموں پر مرہم رکھنے کے بجائے نمک چھڑکا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سامراجی ایجنٹ پاکستان کے حالات خراب کر رہے ہیں۔ دونوں بم دھماکے خفیہ اداروں کی نا اہلی ہے جن کو تمام معلومات ہوتی ہے۔ انہوں نے 40 روزہ سوگ کا اعلان کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ آزاد عدلیہ سانحہ عاشورہ سمیت دونوں بم دھماکوں کا ازخود نوٹس لے۔

ابنا ڈاٹ آئی آڑ