آبسیسو کمپلسو ڈس آرڈر ( Obsessive Compulsive Disorder ) حصّہ پنجم
آبسیسو کمپلسو ڈس آرڈر ( Obsessive Compulsive Disorder )
آبسیسو کمپلسو ڈس آرڈر ( Obsessive Compulsive Disorder ) حصّہ دوّم
آبسیسو کمپلسو ڈس آرڈر ( Obsessive Compulsive Disorder ) حصّہ سوّم
آبسیسو کمپلسو ڈس آرڈر ( Obsessive Compulsive Disorder ) حصّہ چهارم
سائیکولوجسٹ کی زیر نگرانی اکیلے یا گروپ میں علاج:
یہ ملاقات کے ذریعے یا فون پر ہو سکتا ہے۔ یہ عموماً شروع میں ہفتے میں ایک یا دو بار ہوتا ہے اور۴۵ سے ۶۰ منٹ تک ہوتا ہے۔
ایک مثال:
احمد روزانہ آفس جانے کے لئے گھر سے وقت پہ نہ نکل پاتا، کیونکہ اس کو بہت سی چیزوں کی دیکھ بھال کرنی ہوتی تھی۔ اس کو پریشانی رہتی تھی کہ کہیں گھر نہ جل جا ئے یا اس کے یہاں چوری نہ ہو جا ئے اگر اس نے گھر کی ہر چیز کو پانچ بار نہ دیکھ لیا ہو۔ اس نے ان سب چیزوں کی فہرست بنا رکھی تھی جن کو اس نے دیکھنا ہوتا تھا ۔ فہرست کچھ اس طرح تھی:
1۔ دیکچی (سب سے کم ڈر لگتا تھا)
2۔ چا ئے کی پتیلی
3۔ چولہا
4۔ کھڑکی یا کھڑکیاں
5۔ دروازے (سب سے زیادہ ڈر لگتا تھا )
اس نے علاج پہلے مرحلے سے شروع کیا ۔ دیکچی کو بہت بار دیکھنے کے بجا ئے، وہ اسے صرف ایک بار دیکھتا تھا۔ ابتداء میں اسے بہت گھبراہٹ ہوتی تھی۔ اس نے اپنے آپ کو دوبارہ دیکھنے سے روکا۔ اس نے اس بات پر بھی آمادگی ظاہر کی تھی کہ وہ اپنی بیوی کو ہر چیز کو دیکھنے کو بھی نہیں کہے گا اور نہ ہی اس سے تسلی مانگے گا کہ گھر حفاظت میں ہے ۔ اس کا خوف آہستہ آہستہ دو ہفتوں میں کم ہوتا گیا۔ پھر وہ دوسرے مرحلے (چا ئے کی پتیلی) پر گیا اور اس طرح آگے بڑھتا گیا۔ آخر کار، وہ اپنے گھر سے بغیر سب چیزوں کو دیکھے نکل جاتا تھا اور کام پر وقت پر پہنچتا تھا۔
(Cognitive Therapy)
کاگنیٹیو تھراپی ایک نفسیاتی علاج ہے جس میں اس بات کی کوشش کی جاتی ہے کہ آپ کو اپنے آبسیشنز سے تکلیف ہونا کم ہو جائے بجا ئے اس کے کہ آپ ان سے چھٹکارہ پا لیں۔ یہ اس وقت کار آمد ہے اگر آپ آبسیشنزسے پریشان ہوں لیکن آپ کو کمپلشنز نہ ہوتے ہوں۔
مدیر: ڈاکٹر سید احمر ایم آر سی سائیک
نظرَثانی: ڈاکٹر مراد موسیٰ خان ایم آر سی سائیک
www.rcpsych.ac.uk/info