• صارفین کی تعداد :
  • 1276
  • 12/28/2009
  • تاريخ :

حزب اللہ کے خلاف امریکی اور صیہونی نفسیاتی جنگ

سید حسن نصراللہ

حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصراللہ نے عزاداران امام مظلوم علیہ اسلام سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ اور صیہونی حکومت نئے سرے سے نفسیاتی جنگ چھیڑنا چاہتے ہيں لیکن اس مرتبہ بھی انہيں کے مقدر میں شکست ہی لکھی ہے ۔ سید حسن نصراللہ کا خطاب ویڈیو کانفرنس کے ذریعے جنوبی لبنان کے ضاحیہ علاقے میں نشر ہورہا تھا ۔ اس خطاب میں سید حسن نصراللہ نے صیہونی حکومت کی نفسیاتی جنگ کا سد باب کرنے کی ضرورت پر تاکید کی ۔ سید حسن نصراللہ نے کہا کہ صیہونیوں کی نفسیاتی جنگ تینتیس روزہ جنگ سے شروع ہوئي ہے اور آج تک جاری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل کی نفسیاتی جنگ کبھی ختم نہیں ہوئي اور آج لبنان کے عوام کے خلاف اس جنگ میں شدت آ چکی ہے ۔  یاد  رہے صیہونی حکومت نے دو ہزار چھے میں لبنان پر تینتیس روزہ جنگ چھیڑی تھی جس میں اسے حزب اللہ کے جوانوں کے ہاتھوں شدید شکست ہوئي تھی ۔ اس بارے میں سید حسن نصراللہ نے کہا ہے کہ لبنانی عوام نے تینتیس روز تک صیہونی حکومت کی وحشیانہ گولہ باری بمباری اور صیہونی حملوں کے نتیجے میں بے گھر ہونا برداشت کیا لیکن اسے ایسی شکست دی کہ وہ ہمیشہ یاد رکھے گي ۔ انہون نے صیہونی حکومت کے حکام کو مخاطب کرکے کہا کہ تم نے ہمارے خلاف نفسیاتی جنگ کے تمام حربے استعمال کرلئے لیکن تمہيں شکست ہوئي اور ہماری قوم نے تمہارے مقابلے میں شجاعت پبات قدم اور پائداری اور استقامت کا مظاہرہ کیا۔ سید حسن نصراللہ نے کہا کہ صیہونی حکومت اپنی پے درپے شکستوں پر پردہ ڈالنے کی غرض سے بار بار فوجی مشقیں کر رہی ہے ۔ 

 

اردو ریڈیو تہران