• صارفین کی تعداد :
  • 2632
  • 12/20/2009
  • تاريخ :

محرم ایک عظیم سرمایہ ہے

محرم الحرام

محرم ایک عظیم سرمایہ ہے جسے خداوند عالم نے اپنے بندوں کے حوالے کیا ہے تاکہ اس سے استفادہ کرکے انسان ہمیشہ اچھے اور برے کی تمیزکر نے کے ساتھ ساتھ  حادثات زمانہ کے دوران وہ فتنوں کے سینوں کوچاک کرکے انھیں ناکام بنا سکے اور یوں وہ ان فتنوں کے ہولناک گرداب میں غرق ہونے سے بچ جائے ۔

سرکار سید الشہداء امام حسین علیہ السلام  کے بارے میں رسول اکرم حضرت محمد مصطفی صل اللہ علیہ وآلہ وسلم کی یہ معروف حدیث جس میں آپ نے فرمایاکہ<< ان الحسین مصباح الہدی وسفینۃ النجاۃ>>

 فقط امام حسین کی تعریف و تمجید نہيں ہے بلکہ سرکار دو عالم نے یہ حدیث اس لئے ارشاد فرمائی تھی کہ سب کو قیامت تک کے لئے یہ معلوم ہونا چاہئے کہ امام حسین علیہ السلام راہ ہدایت کے مشعل فروزاں ہیں اور سب لوگ ان کی اتباع و پیروی کرکے دین خدا کی نصرت کریں تاکہ گمراہی اور ضلالت کے گڑھوں میں گرنے سے خود کو بچا سکیں ۔ پیغمبر اسلام کے پیش نظر جو چیز تھی وہ یہ کہ محرم اور تحریک عاشورا سے زندگی گذارنے کا درس حاصل کرو اور اس طرح سے امام حسین علیہ السلام کے مقصد کو آگے بڑھاؤ تاکہ درس کربلا انسانی معاشرے کی انفرادی اوراجتماعی زندگی ميں عملی شکل اختیارکر سکے اور پھر اس طرح صحیح معنوں میں ہم امام حسین علیہ السلام کے پیرو اور ان کے عزادار کہلائيں ۔

 

تحریر: علی عباس رضوی  ( اردو ریڈیو تہران )  


متعلقہ تحریریں:

محرم پر تصويري اشاعت

کربلا کے شھيدوں کي ياد ميں نوحے