امریکہ کا خود ساختہ زخم (حصّہ پنجم)
حقیقت یہ ہے کہ 11ستمبر کی سازش اسرائیل، سی آئی اے اور موساد کا مشترکہ کارنامہ ہے جس کے بارے میں چند ایک ٹھوس دلائل پریس میں آ چکے ہیں۔ مثلاً
(1) امریکی انٹیلی جنس کی طر ف سے دونوں حادثوں کی ویڈیوٹیپ بنانے کی پہلے سے تیاری مکمل ہوچکی تھی۔ 4 ستمبر 2001 کو ریاست فلوریڈا کے شہر اورلینڈو کے شہریوں کے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے صدربش نے اعتراف کیا کہ 11ستمبر کو دوسرا جہاز ٹکرانے کی خبرملنے سے پیشتر وہ پہلے والے جہاز کے ٹکرانے کا منظر ٹی وی پر براہ راست دیکھ چکے تھے جس کا بندوبست انٹیلی جنس نے سیکرٹ کمیونی کیشن سسٹم کے تحت کیا تھا۔
(2)امریکی سول ایوی ایشن کے قانون کے مطابق اگر کوئی طیارہ اپنے طے شدہ روٹ سے ہٹتا ہے تودس منٹ سے کم وقت میں ایئرفورس کے جیٹ طیارے اسے گھیرے میں لے لیتے ہیں مگر اس موقع پر جہاز اغوا ہوجانے کی خبر کے 80منٹ اور حادثے کے 40 منٹ بعدایئرفورس کے جیٹ فضا میں بلند ہوئے۔
(3)زیادہ تریہودی کارکنوں کی موقع پر غیرحاضری۔ اسرائیل کے روزنامہ ”باآرنز“ نے انکشاف کیا کہ الیکٹرانک کی ایک بڑی فرم اوڈیگو کے ڈائریکٹر میکامیکوور نے تصدیق کی کہ واقعہ سے دو گھنٹے قبل اسے نامعلوم ذرائع سے پیغام وصول ہوچکا تھا۔
(4) امریکی سوسائٹی آف سول انجینئرز نے یہ اعلان کیا ہے کہ عمارتیں جہازوں کے ٹکرانے سے نہیں بلکہ ان کی بنیادوں میں کئے گئے دھماکوں سے گریں۔ آگ بجھانے والے عملہ نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ عمارتیں گرنے سے فوراً پہلے انہوں نے بنیادوں میں زبردست دھماکوں کی آواز سنی۔ عمارتوں کے گرنے کا منظر اور انداز تو تقریباً ہر شخص نے اپنی آنکھوں سے ٹی وی پر دیکھ ہی لیا تھا۔
(5) ٹھوس حقائق اور دلائل سے ثابت کیا جا چکا ہے کہ پنٹاگون پر کوئی طیارہ نہیں گرا تھا۔ محکمہ دفاع نے خود میزائل چلا کر عمارت کو دکھاوے کا نقصان پہنچایا تھا -
(6) امریکہ کے مشہور مصنف اورمحقق ڈیوڈ رے گرفن نے متعدد کتابیں لکھ کر یہ ثابت کیا ہے کہ11ستمبر کا سانحہ امریکی حکومت کی اندرونی کارروائی تھی۔ ان حقائق کی روشنی میں یہ امر واضح ہے کہ 11ستمبر کی سازش اسرئیل نے سی آئی اے اور موساد کی مدد سے کامیاب بنائی۔اگرچہ 11ستمبر کی سازش سے امت مسلمہ کو بڑی مشکل میں پھنسا دیا گیا مگر اللہ کا شکر ہے کہ دنیا میں باضمیر لوگوں کی کمی نہیں اور بے شمار مغربی دانشور اپنے ضمیر کی پکار پراس سازش کو بے نقاب کرنے میں مصروف ہیں۔
تحریر : عطاالحق قاسمی ( روزنامہ جنگ )
متعلقہ تحریریں:
امریکہ کا خود ساختہ زخم
امام خمینی کی نظر میں اتحاد