• صارفین کی تعداد :
  • 1656
  • 9/1/2009
  • تاريخ :

امریکہ 2010ء تک آزاد ریاستوں میں بٹ جائیگا

آزاد ریاست

 روس کے معروف ماہر اقتصادیات اور سفارتکار پروفیسر ایگور پارانن نے کہا ہے کہ ریاست ہائے امریکہ جولائی 2010ء تک تقسیم ہو کر آزاد ریاستوں میں بٹ جائیگا۔ ماسکو ڈپلومیٹک اکیڈمی کے پروفیسر اور ماہر اقتصادیات ایگور پارانن نے یہاں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عالمی مالیاتی بحران کے بعد امریکہ اقتصادی، سیاسی اور سماجی لحاظ سے تباہی کے دہانے پر پہنچ چکا ہے۔

   گزشتہ گیارہ سالوں میں امریکہ پر قرضوں میں 7 گنا اضافہ ہوا جبکہ سابق سوویت صدر میخائل گوربا چوف کے دور میں سوویت یونین پر قرضوں میں پانچ گنا اضافہ ہوا تھا۔انہوں نے کہا کہ امریکہ میں بیروزگاری لاکھوں کی حد سے تجاوز کر چکی ہے، بڑی دیوہیکل کمپنیاں اور بینک دیوالیہ ہو چکے ہیں۔

  امریکی جیلوں میں قیدیوں کیلئے مزید کوئی گنجائش نہیں رہی جب کہ نوجوان نسل و حشی اور بے راہ رو ہو چکی ہے۔ جولائی 2010ء تک امریکہ کا شیرازہ بکھرنے کے امکانات پچاس فیصد سے بھی زائد ہیں۔ بڑے صنعتی اداروں، بینکوں اور جنرل موٹر جیسی دیوہیکل کمپنیوں کے دیوالیہ ہونے کے بعد امریکہ ایک کاغذی شیر رہ گیا ہے۔ ایگور پارانن نے مزید کہا کہ صدر بارک اوباما کی ذہنیت ایک سوشل ورکر جیسی ہے، وہ باتیں تو اچھی کرتے ہیں تاہم وہ کچھ بھی منظم کرنے کے اہل نہیں۔ بارک اوباما امریکہ کو تباہی کی جانب لے جائیں گے۔ 

   

    ( روزنامہ جنگ پاکستان )