• صارفین کی تعداد :
  • 4315
  • 7/26/2009
  • تاريخ :

ماں کے دودھ کے تحفظ کا آرڈیننس

دودھ

 ماں کے دودھ پلانے کو فروغ دینے اور اس مصنوئی دودھ اور غذائی فارمولوں کے خلاف تحفظ دینے کیلئے 2002ء میں ماں کے دودھ کے تحفظ کا آرڈیننس بنایا گیا۔ اس آرڈیننس کی عمل داری سے خشک دودھ اور غذائی فارمولے بنانے والے اداروں کی سرگرمیوں کو دائرہ قانون میں لایا گیا ہے۔

اس آرڈیننس کے چیدہ چیدہ نکات کے مطابق:۔

٭۔۔ کوئی شخص اس قانون میں دی گئی اجازت سے ماورا کسی پراڈکٹ کی تشہیر نہیں کرے گا۔

٭۔۔ کوئی شخص ماں کے دودھ کے متبادل یا اس سے برتر کے طور پر کسی پراڈکٹ کی وکالت نہیں کرے گا۔

٭۔۔ بچوں کی غذائی مصنوعات تیار یا تقسیم کرنے والا کوئی ادارہ شعبہ صحت کے عملے،ان کے خاندانوں یا صحت کی سہولیات کے مراکز کو تحفہ یا چندہ وغیرہ نہیں پیش کرے گا۔

٭۔۔ ایسے ہیلتھ ورکرز جن کے بچوں کیلئے مخصوص مصنوعات تیار کرنے والوں کے ساتھ روابط نہ ہوں، صرف وہی بچے کیلئے خوراک کی تیاری و استعمال کا مشورہ دینے کے مجاز ہیں۔

٭۔۔ بچوں کی غذائی مصنوعات تیار کرنے یا تقسیم کرنے والا کوئی ادارہ مراکز صحت میں عام افراد کے ساتھ بالواسطہ یا بلا واسطہ رابطہ نہیں کرے گا۔

٭۔۔ بچوں کی غذائی مصنوعات تیار یا تقسیم کرنے والا کوئی ادارہ معلوماتی یا ترغیبی مواد تیار نہیں کرے گا۔ ماسوائے جس کی قانون میں گنجائش موجود ہے۔

٭۔۔ کوئی مصنوعات تیار کرنے والا ادارہ اپنی مصنوعات کی قانون میں موجود طریقہ کار کے برعکس مارکٹینگ نہیں کرے گا۔

تحریر : ڈاکٹر محمد سلیم الدین  ( جیو اردو ڈاٹ کام )


متعلقہ تحریریں:

بچے کے لیے ماں کا دودھ  ایک انمول نعمت الہی

ماں کا دودھ بچے کا حق اور اس کی صحت کا ضامن ہے  ۔