• صارفین کی تعداد :
  • 5632
  • 9/3/2008
  • تاريخ :

ايڑيوں کا پھٹنا

ايڑي

چپلوں سے جھانکتي، گندي، ميلي، خشک،پھٹی دراڑوں ميں دھول بھري ايڑياں پاؤں کي خبصورتي ميں داغ لگا ديتي ہيں، ايڑیاں زيادہ پھٹ جانے پر چلتے وقت ان ميں درد ہونے لگتا ہے، جس سے چال بگڑ جاتي ہے، اس لئے جسم کے دوسرے حصوں کے ساتھ ساتھ ايڑيوں کي بھي مناسب ديکھ بھال کرني چاھئيے، تاکہ ايڑياں ملائم اور خوبصورت بني رہيں، سرديوں کے دنوں ميں ايڑياں زيادہ پھٹتي ہيں، اس موسم ميں ايڑيوں کے بارے ميں خاص توجہ دينے کي ضرورت ہوتي ہے۔

ايڑياں پھٹنے کي وجوہات

ايڑيوں کي صفائي کي طرف خصوصي توجہ نہ دينےکي صوت ميں ميں ايڑياں پھٹنے لگتي ھيں،ايڑيوں پرجمي دھول، مٹي اور ميل کي وجہ سے ايڑيوں کي جلد ميں خون کا دورہ ٹھيک طرح سے نہيں ہو پاتا، جس کي وجہ سے ايڑيوں کی دراڑيں گہري ہو جاتي ہيں اور زيادہ پھٹ جانے پر ان ميں سے خون نکلنے لگتا ہے۔

گھر ميں دھلائي اور زفائي کے لئے استعمال کئے جانے والے ڈٹرجنٹ پاؤڈر، صابن، کي وجہ سے بھي ايڑياں پھٹنے لگتي ہيں۔

ذيابطيس اور بڑھاپے کي وجہ سے جسم کا وزن پاؤں پر زيادہ پڑنے کي وجہ سے بھي ايڑياں پھٹنے لگتي ہيں۔

تيل، مصالحے دار چيزيں، روکھا سوکھا کھانا، باسي کھانا، فاسٹ فوڈ، تيز مرچ والي چيزوں کا زيادہ استعمال کرنے سے ايڑيوں ميں دراڑيں پڑجاتي ہيں۔

جسم ميں آئرن، وٹامنز، کيلشئيم وغيرہ کي کمي  کے باعث بھي ايڑياں پھٹنے لگتي ہيں۔

ایڑيوں کي خوبصورتي کيلئے نسخے۔

رات کو سونے سے پہلے پاؤں کو صاف کرکے، ايڑيوں پر دودھ، ملائي، مکھن، ناريل يا زيتون کے تيل کي ملاش کريں، دودھ، ملائي، مکھن، ناريل يا زيتون کا تيل  اچھي قسم کا موئسچرائزر ہيں، يہ ايڑيوں کي جلد کو ملائم بنائے رکھتے ہيں اور ايڑياں پھٹنے کا مسئلہ پيدا ہونے نہيں ديتے۔

ايڑيوں کو اچھي طرح دھو کر تولئيے سے خشک کرليں، ايک چمچع گليسرين، ايک چمچع عرق فلاب، ايک چمچعہ ليموں کا رس اور ايک چمچہ شہد ليں، اس سب کو اچھي طرح ملا کر ايڑيوں پر لگا ليں، يہ بہترين قسم کا موئسچرائزر ہے، اس سے ايڑيوں کی دراڑيں اور ايڑياں نرم ملائم بنتي ہيں۔

پچاس گرام موم، پچاس گرام ديسي گھي اور ايک چمچع ہلدي، ان تينوں کو ملا کر اچھي طرح گرم کرليں اور اسے ٹھنڈا کرکے رکھ ليں، اسے پھٹی ہوئي ايڑيوں پر لگائيں، موم، ديسي گھي اور ہلدي کے اجزاء پھٹي ايڑیوں کي دراڑيں بھر کر ہموار کرديتے ہيں اور ايڑيوں کو ملائم بنائے رکھتے ہيں۔

ايڑياں زيادہ پھٹي ہونے پر ايک چمچع سرسوں کے تيل ميں ايک چمچع ہلدي ڈال کر گرم کرليں، نيم گرم پيسٹ دراڑوں ميں لگائيں، يہ نسخہ روزانہ استعمال کرنے سے کچھ ہي دنوں ميں ايڑيوں کی دراڑيں بھر جاتي ہيں سرسوں کے تيل ميں ائيليل آسيوتھائيوسائيننٹ اور ہلدي ميں  پائے جانے والے عناصر ايڑيوں کي دراڑوں کو بھر ديتے ہيں۔

ايک چمچعہ ليموں کا رس، ايک چمچعہ گليسرين، ايک چمچعہ آنولے کا تيل ملا کر پھٹي ہوئي ايڑيوں پر لگانے سے ايڑياں ہموار ہو جاتي ہيں، يہ بہترين قسم کا موئسچرائز ہے، اسے روزانہ استعمال کرنے سے ايڑیاں خوبصورت اور ملائم بني رہتي ہيں۔

آدھي پيالي دودھ ميں ايک بريڈ اور چار پانچ بوند بادام روغن ڈال کر اچھي طرح پھنٹ ليں، اس پيسٹ کو پھٹي ايڑيوں پر رگڑیں۔

آدھے گھنٹے بعد نيم گرم پاني سے دھو ليں، يہ نسخہ ايڑيوں کي دھول مٹي کو اچھي طرح نکال ديتا ہے، دودھ اور بريڈ دراڑوں کے اندر تک ايڑیوں کو اچھي طرح صاف کر ديتے ہيں، بادام روغن کا موئسچرائزر ايڑیوں کو ملائم رکھتا ہے۔

                                                              آئی پاکی ڈاٹ کام 


متعلقہ تحریریں:

 تھکي آنکھوں کا علاج

سياہ حلقے يعني ڈارک سرکل دور کرنے کے نسخے