آج کے دور کا مسلم نوجوان اور ذمہ دارياں ( حصّہ اکيس)
آج عالمي استکبار کو اسلامي بيداري کے مقابلے ميں اپني کمزوري اور ناتواني کا احساس ہو رہا ہے- آپ غالب آ گئے ہيں، آپ فتحياب ہيں، مستقبل آپ کے ہاتھ ميں ہے- جو کام انجام پايا ہے وہ بہت عظيم کارنامہ ہے، ليکن کام يہيں ختم نہيں ہوا ہے-
يہ بہت اہم نکتہ ہے- ابھي شروعات ہوئي ہے، يہ نقطہ آغاز ہے- مسلم اقوام کو چاہئے کہ اپني جدوجہد جاري رکھيں تاکہ دشمن کو مختلف ميدانوں سے باہر کر ديں-
يہ مقابلہ عزم و ارادے کا مقابلہ ہے اور ہمت و حوصلے کي زور آزمائي ہے- جس فريق کا ارادہ مضبوط ہوگا وہ غالب آ جائے گا- جو دل اللہ تعالي پر تکيہ کئے ہوئے ہے اسے غلبہ حاصل ہوگا- «ان ينصركم اللَّه فلا غالب لكم»؛ اگر آپ کو نصرت الہي کا شرف حاصل ہو گيا تو پھر کوئي بھي آپ پر غلبہ حاصل نہيں کر سکے گا، آپ کو پيشرفت حاصل ہوگي- ہم چاہتے ہيں کہ مسلم اقوام جن سے عظيم امت اسلاميہ کي تشکيل عمل ميں آئي ہے، آزاد رہيں، خود مختار رہيں، باوقار رہيں، کوئي ان کي تحقير نہ کر سکے، اسلام کي اعلي تعليمات و احکامات سے اپني زندگي کو سنواريں- اسلام ميں يہ توانائي موجود ہے- (دشمنوں نے) برسوں سے ہميں علمي ميدان ميں پيچھے رکھا، ہماري ثقافت کو پامال کيا، ہماري خود مختاري کو ختم کر ديا-اب ہم بيدار ہوئے ہيں- ہم علم کے ميدانوں ميں بھي يکے بعد ديگر اپني بالادستي قائم کرتے جائيں گے-
تيس سال قبل جب اسلامي جمہوريہ کي تشکيل عمل ميں آئي تو دشمن کہتے تھے کہ اسلامي انقلاب تو کامياب ہو گيا ليکن وہ يکے بعد ديگرے تمام شعبہ ہائے زندگي کو سنبھالنے ميں ناکام ہوگا اور سرانجام پيچھے ہٹ جائے گا- آج ہمارے نوجوان اسلام کي برکت سے علم و دانش کے شعبے ميں ايسے کارہائے نماياں انجام دينے ميں کامياب ہوئے ہيں، جو خود ان کے بھي تصور سے پرے تھے- آج اللہ تعالي کي ذات پر توکل کي برکت سے ايراني نوجوان عظيم علمي سرگرمياں انجام دے رہا ہے- يورينيم افزودہ کر رہا ہے، اسٹيم سيلز پيدا کرکے اسے نشونما کے مراحل سے گزار رہا ہے، حياتيات کے شعبے ميں بڑے قدم اٹھا رہا ہے، خلائي شبے ميں سرگرم عمل ہے، يہ سب اللہ تعالي کي ذات پر توکل اور نعرہ اللہ اکبر کے ثمرات ہيں-
شعبۂ تحرير و پيشکش تبيان