• صارفین کی تعداد :
  • 8275
  • 6/13/2009
  • تاريخ :

عقل مند لڑکی

لڑکی

ایک دفعہ کا ذکر ہے کہ کسی ملک پر ایک بادشاہ حکومت کرتا تھا۔ ایک مرتبہ اس کے دل میں عجیب سی خواہش پیدا ہوئی۔ اس نے اپنے وزیر سے کہا کہ مجھے پانچ دن میں پتھر کا لباس بنا کے دے دو۔ اگر تم نے لباس نہ لا سکے تو میں تمھیں ماردوں گا ۔ وزیر یہ سن کر ہت پریشان ہوا۔ وزیر کی بیٹی جو بہت عقلمند تھی۔ اس نے اپنے باپ سے پوچھا کہ کیا وجہ ہے جو آپ اتنے خاموش رہتے ہیں؟ گھر میں بھی کسی سے بات نہیں کرتے ۔ وزیر بولا، بادشاہ نے مجھے پتھر کا لباس بنانے کے لیے کہا ہے اور اگر ایسا نہیں کیا تو وہ مجھے مار ڈالے گا۔ وزیر کی بیٹی یہ بات سن کر خاموش ہو گئی کچھ دیر کے بعد اس نے کہا کہ گھبرانے کی کوئی بات نہیں۔ اگلی صبح اس نے کچھ اینٹیں منگوائیں اور گھدوں پر لاد کر بادشاہ کے محلوں میں حاضر ہوئی۔

اس نے بادشاہ سے درخواست کی کہ بادشاہ صاحب میں اینٹیں لائی ہوں آپ کا لباس سلوانے کے لیے مجھے پتھر کے دھاگے کی ضرورت ہے یہ سن کر بادشاہ ہنس پڑا اور کہنے لگا تو بے وقوف لڑکی بھلا اینٹوں کے دھاگے بن سکتے ہیں۔ لڑکی نے عرض کی بادشاہ صاحب اگر پتھر کے دھاگے نہیں بن سکتے تو پتھر کا لباس کیسے بن سکتا ہے۔ یہ سن کر بادشاہ لاجواب ہوگیا۔

                                            پیشکش : شعبۂ تحریر و پیشکش تبیان


متعلقہ تحریریں:

لالچ بری بلا ہے

وعدہ