دعاي عهد
بسم الله الرحمن الرحيم
اَللّهُمَّ رَبَّ النُّورِ الْعَظيمِ، وَ رَبَّ الْكُرْسِىِّ الرَّفيعِ، وَ رَبَّ الْبَحْرِ الْمَسْجُورِ، وَ مُنْزِلَ التَّوْراةِ وَالْإِنْجيلِ وَالزَّبُورِ، وَ رَبَّ الظِّلِّ وَالْحَرُورِ، وَ مُنْزِلَ الْقُرْآنِ الْعَظيمِ، وَ رَبَّ الْمَلائِكَةِ الْمُقَرَّبينَ، وَالْأَنْبِياءِ وَالْمُرْسَلينَ اَللّهُمَّ إِنّى أَسْأَلُكَ بوَجْهِكَ الْكَريمِ، وَ بِنُورِ وَجْهِكَ الْمُنيرِ، وَ مُلْكِكَ الْقَديمِ، يا حَىُّ يا قَيُّومُ، أَسْأَلُكَ بِاسْمِكَ الَّذى أَشْرَقَتْ بِهِ السَّمواتُ وَالْأَرَضُونَ، وَ بِاسْمِكَ الَّذى يَصْلَحُ بِهِ الْأَوَّلُونَ وَالْآخِرُونَ، يا حَيّاً قَبْلَ كُلِّ حَىٍّ، وَ يا حَيّاً بَعْدَ كُلِّ حَىٍّ، وَ يا حَيّاً حينَ لا حَىَّ، يا مُحْيِىَ الْمَوْتى، وَ مُميتَ الْأَحْياءِ، يا حَىُّ لا إِلهَ إِلّا أَنْتَ.
اَللّهُمَّ بَلِّغْ مَوْلانَا الْإِمامَ الْهادِىَ الْمَهْدِىَّ الْقائِمَ بِأَمْرِكَ، صَلَواتُ اللَّهِ عَلَيْهِ وَ عَلى آبائِهِ الطّاهِرينَ، عَنْ جَميعِ الْمُؤْمِنينَ وَالْمُؤْمِناتِ فى مَشارِقِ الْأَرْضِ وَ مَغارِبِها، سَهْلِها وَ جَبَلِها، وَ بَرِّها وَ بَحْرِها، وَ عَنّى وَ عَنْ والِدَىَّ مِنَ الصَّلَواتِ زِنَةَ عَرْشِ اللَّهِ، وَ مِدادَ كَلِماتِهِ، وَ ما أَحْصاهُ عِلْمُهُ، وَ أَحاطَ بِهِ كِتابُهُ. أَللّهُمِّ إِنّى أُجَدِّدُ لَهُ فى صَبيحَةِ يَوْمى هذا، وَ ما عِشْتُ مِنْ أَيّامى عَهْداً وَ عَقْداً وَ بَيْعَةً لَهُ فى عُنُقى، لا أَحُولُ عَنْها، وَ لا أَزُولُ أَبَداً. اَللّهُمَّ اجْعَلْنى مِنْ أَنْصارِهِ وَ أَعَوانِهِ، وَالذّابّينَ عَنْهُ، وَالْمُسارِعينَ إِلَيْهِ فى قَضاءِ حَوائِجِهِ، وَالْمُمْتَثِلينَ لِأَوامِرِهِ، وَالْمُحامينَ عَنْهُ، وَالسّابِقينَ إِلى إِرادَتِهِ، وَالْمُسْتَشْهَدينَ بَيْنَ يَدَيْهِ.
اَللّهُمَّ إِنْ حالَ بَيْنى وَ بَيْنَهُ الْمَوْتُ الَّذى جَعَلْتَهُ عَلى عِبادِكَ حَتْماً مَقْضِيّاً، فَأَخْرِجْنى مِنْ قَبْرى مُؤْتَزِراً كَفَنى، شاهِراً سَيْفى، مُجَرِّداً قَناتى، مُلَبِّياً دَعْوَةَ الدّاعى فِىالْحاضِرِ وَالْبادى. اَللّهُمَّ أَرِنِى الطَّلْعَةَ الرَّشيدَةَ وَالْغُرَّةَ الْحَميدَةَ، وَاكْحَُلْ ناظِرى بِنَظْرَةٍ مِنّى إِلَيْهِ، وَ عَجِّلْ فَرَجَهُ، وَ سَهِّلْ مَخْرَجَهُ، وَ أَوْسِعْ مَنْهَجَهُ، وَاسْلُكْ بى مَحَجَّتَهُ، وَ أَنْفِذْ أَمْرَهُ، وَاشْدُدْ أَزْرَهُ، وَاعْمُرِ اللّهُمَّ بِهِ بِلادَكَ ، وَ أَحْىِ بِهِ عِبادَكَ، فَإِنَّكَ قُلْتَ وَ قَوْلُكَ الْحَقُّ: ظَهَرَ الْفَسادُ فِى الْبَرِّ وَالْبَحْرِ بِما كَسَبَتْ أَيْدِى النّاسِ، فَأَظْهِرِ اللّهُمَّ لَنا وَلِيَّكَ وَابْنَ بِنْتِ نَبِيِّكَ الْمُسَمّى بِاسْمِ رَسُولِكَ
اَلْعَجَلَ، اَلْعَجَلَ؛ يا مَولاي يا صاحِبَ الزَّمانِ
ترجمہ اردو دعاۓ عھد
خدایا اے رب نور عظیم اور اے رب کرسی بلند ( رحمت واسعہ والے ) اور خداوند دریاۓ بے پایان احسان اور توریت وانجیل اور زبور کے نازل کرنے والے اور اے پروردگار سایہ و آفتاب اور قرآن عظیم کے نازل کرنے والے اور پروردگار ملائکہ مقربین اور انبیاء و مرسلین ۔ خدایا میں تجھ سے سوال کرتا ہوں تیری کریم ذات کے واسطے سے اور تیرے روشن نور جمال کے واسطہ سے اور تیری قدیم بادشاہت کے واسطہ سے اے زندہ اے پایندہ ۔ میں تجھ سے سوال کرتا ہوں تیرے نام کے واسطہ سے جس سے آسمان اور زمین چمک رہے ہیں اور تیرے نام کے واسطہ سے جس کے ذریعہ سے اولین اور آخرین نے صلاح پائی ہے ۔ اے ہر زندہ سے پہلے زندہ اور اے ہر زندہ کے بعد زندہ رہنے والے ،اے زندہ جس وقت کوئی زندہ نہ تھا ،اے مردوں کو زندگی دینے والے اور زندہ افراد کو موت سے وابسطہ کرنے والے ،اے زندہ تیرے علاوہ کوئی معبود نہیں ہے ۔ خدایا پہنچا دے ہمارے مولا ،امام ،ہادی،مہدی اور تیرے امر کے ساتھ قیام کرنے والے ( اللہ کا درود ہو ان پر اور ان کے آباء طاھرین (ع) پر ) تمام مومنین اور مومنات کی طرف سے جو زمین کے مشرق و مغرب صحرا و کوہ اور خشکی اور تری میں ہیں اور میری طرف سے اور میرے والدین کی طرف سے ایسی صلوات جو عرش خدا کے وزن کے برابر اور اس کے روشنائی کلمات کے برابر اور جس کو اس کے علم نے احصا کیا ہے اور اس کتاب نے احاطہ کیا ہے ۔
خدایا میں تجدید کرتا ہوں آج کے دن کی صبح اورجتنے دنوں میں زندہ رہوں اپنے عہد و عقد و بیعت کی جو میری گردن میں ہے ۔ میں اس بیعت سے نہ پلٹوں گا اور ابد تک اس پر ثابت قدم رہوں گا ۔ خدایا مجھ کو قرار دے اور ان کے انصار اور ان کے اعوان اور ان سے دفاع کرنے والوں اور ان کی جانب تیزی سے بڑھنے والوں میں ان کی حاجت کو پورا کرنے کے لیۓ اوران کے امتثال امر کرنے والوں اور ان کے حامیوں اور ان کے ارادہ کی طرف سبقت کرنے والوں اور ان کے سامنے درجہ شہادت حاصل کرنے والوں میں ۔ خدایا اگر میرے اور ان کے درمیان موت حائل ہو جاۓ جس کو تو نے اپنے بندوں کے لۓ حتمی اور یقینی قرار دیا ہے تو تو مجھ کو قبر سے نکال اس طرح سے کہ اپنے کفن کو اوڑھے ہوۓ ہوں اور تلوار کو نیام سے کھینچے ہوۓ ہوں اور نیزہ کو اٹھاۓ ہوں اور پکارنے والے کی آواز پر لبیک کہتا ہوا ہوں شہر و دیار کسی مقام پر ۔ خدایا مجھ کو دکھا دے طلعت زیباء رشید اور چہرہ مبارک محمود کو اور میری آنکھ میں ان کے دیدار کا سرمہ لگا دے اور ان کے ظہور میں جلدی کر اور ان کے ظھور میں آسانی فرما اور اور ان کے راستہ کو وسعت عطا کر اور مجھ کو ان کے راستہ پر چلا دے اور ان کے امر کو نافذ کر اور ان کی پشت کو قوی کر اور اے خدا ان کے وجود سے اپنے شہروں کو معمور فرما اور ان کے ذریعہ اپنے بندوں کو زندگی عطا کر کہ تو نے فرمایا ہے اور تیرا قول برحق ہے کہ فساد ظاھر ہو گیا ہے زمین میں اور دریا میں اس کی وجہ سے جو لوگوں نے کرتوت کۓ ہیں تو خدایا ظاہر کر دے ہمارے لۓ اپنے ولی کو اور اپنے نبی کی بیٹی کے فرزند کو جس کا نام تیرے رسول کا نام ہے یہاں تک کہ وہ ہر باطل پر کامیابی حاصل کر لیں اور حق کو ثابت کر دیں اور محقق بنا دیں اور خدایا ان کو قرار دے اپنے مظلوم بندوں کے لۓ فریاد رس اور ان لوگوں کا ناصر جو تیرے علاوہ کسی کو ناصر نہیں پاتے ہیں اور ان کو مجدد بنا دے اپنی کتاب کے ان احکام کا جو معطل کر دیۓ گۓ اور استحکام و بلندی عطا کرنے والا شعائر دین اور سنت پیغمبر کا ( اللہ کا درود ہو ان پر اور ان کی آل پر ) اور قرار دے خدایا ان کو ان لوگوں میں جن کی تو نے دشمنوں کی سختیوں سے حفاظت کی ہے ۔ خدایا تو خوش کر دے اپنے نبی محمد (ص) کو ان حضرت کے دیدار کے ذریعے اور ان کو جنھوں نے ان کا اتباع کیا ان کی دعوت پر اور ہماری غربت پر ان کے بعد رحم فرما ۔ خدایا اس امت کے غم کو دور کر دے امام زمانہ(عج) کے حضور کے ذریعہ اور ہمارے لۓ ان کے ظہور میں جلدی کر کیوں کہ مخالف ظہور کو بعید سمجھتے ہیں اور ہم اس کو قریب جانتے ہیں ۔ اپنی رحمت کے ذریعہ اے سب سے زیادہ رحم کرنے والے ۔
پھر تین مرتبہ اپنی داہنی ران پر ہاتھ مارے اور ہر بار کہے ۔
جلدی کیجے جلدی کیجۓ اے میرے مولا اے صاحب الزمان (عج)