• صارفین کی تعداد :
  • 4259
  • 12/18/2007
  • تاريخ :

روم میں شادی کے رسم و رواج 

ازدواج

روم میں ازدواج

روم کے لوگوں کے ہاں عموماً یونانی ازدواج کے قوانین مرسوم تھے، مگر عورت کا اپنے شوہر کے گھر جہیز لے کر جانا ازدواج کیلئے ضروری شرط نہ تھی… لڑکی کو حق حاصل تھا کہ جس سے چاہے شادی کرلے۔ فوجی سپاہیوں کو سرکاری اذن کے بغیر شادی کر لینے کی اجازت نہیں تھی۔ اگر کوئی ایسا کر لیتا تو چونکہ یہ شادی غیر قانونی شمار ہوتی اس لئے ازدواج کے خاتمے پر ایسی بیوی جہیز کی واپسی کا مطالبہ کرنے کا حق نہیں رکھتی تھی۔ چنانچہ کئی سپاہی یہ حیلہ کر لیتے کہ جہیز کو امانت کا نام دے دیتے ، لیکن پھر بھی عدالت انہیں واپس نہ لینے کا حکم جاری کر دیتی اور اس قسم کی کاروائی کو دھوکہ بازی سے تعبیر کرتی تھی۔

 

اسلام ان اردو ڈاٹ کام