عاشورا کا ایک اہم پیغام اول وقت میں نمازکا قیام ہے
خبررساں ایجنسی شبستان: حوزہ علمیہ کےاستاد نے نمازکو بحرانوں کی مینجمنٹ بتاتےہوئے کہا ہے کہ عاشورا کا ایک اہم پیغام اورعاشورائی طرززندگی کی ایک اہم صفت نمازکو اول وقت پڑھنا ہے۔
خبررساں ایجنسی شبستان کی رپورٹ کےمطابق حوزہ علمیہ کے استاد حجۃ الاسلام سید حسین مومنی نے گزشتہ رات کو عزاداری کے پروگرام میں اپنے خطاب کے دوران نماز کو دین کا ستون بتاتے ہوئے کہا ہےکہ امام حسین علیہ السلام نے شب عاشورکونماز، تلاوت قرآن، دعا اوراستغفارجیسے چاراعمال انجام دیے تھےکہ جسےعاشورائی طرززندگی یا بحرانوں کی مینجمنٹ کا نام دیا جاسکتا ہے۔
انہوں نےمزید کہا ہےکہ نماز، اللہ تعالیٰ کے ساتھ انسان کی محبت کا وسیلہ ہے۔ جو شخص اپنی زندگی میں نمازنہیں پڑھتا وہ مضطرب اورپریشان ہوتا ہے۔ نماز کی وجہ سے انسان خشیت الہی کے مقام پرفائزہوسکتا ہے اوراپنےا ندرموجود تکبراورغرورکو ختم کرسکتا ہے۔
اس مشہورخطیب نےنمازکی اہمیت کے بارے میں ایک روایت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امام باقرعلیہ السلام نے فرمایا: نماز کو ہلکا شمارنہ کرو اورتم نے جس کام کو بھی نمازپرمقدم کیا اس کا کوئی فائدہ نہیں ہوتا ہے۔ اسی طرح پیغمبراکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ جو شخص نمازکو ہلکا شمارکرتا ہے وہ ہم میں سےنہیں ہے۔
حجۃ الاسلام سید مومنی نےمزید کہا ہےکہ جو لوگ نمازکو ہلکا شمارکرتے ہیں انہیں اہل بیت علیہم السلام کی شفاعت نصیب نہیں ہوگی
اورنمازکی طرح کوئی اورچیزشیطان کی ناک کو زمین نہیں رگڑتی ہے۔ امیرالمومنین علی علیہ السلام نے اپنے ایک گورنرکوخط لکھ کرفرمایا:
اپنے بہترین وقت کو نماز کے ساتھ مختص کرو۔