زندگي ميں صادق اور راستگو رہيں
ايک صادق انسان زندگي کے خوشگوار لمحات سے لذت اٹھاتا ہے اور زندگي کے ہر لمحے کو يادگار بنا ليتا ہے ۔ صداقت کا انتخاب ، خوشيوں کے معني ميں آتا ہے ۔ اسلام کا ايک خوبصورت ترين پيغام بھي " صداقت " ہے ۔ ايک صادق انسان اپني تمام مشکلات اور پريشانيوں سے نجات پيدا کر ليتا ہے ۔ جن افراد کي شخصيت ميں رياکاري ، نفاق اور جھوٹ کا عنصر پايا جاتا ہے وہ ہميشہ زندگي ميں رسوا ہوتے ہيں ۔
انسان کو چاہيۓ کہ وہ زندگي کے ہر معاملے ميں صداقت سے کام لے حتي اپنے دشمنوں کے ساتھ بھي اگر کوئي انسان صداقت سے کام ليتا ہے تو وہ اس کے نفع ميں ہي تمام ہوتا ہے ۔ اس ليۓ اگر زندگي کے تمام معاملات ميں سچائي کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑيں تو يقينا خوشياں بھي ہمارا ساتھ نہيں چھوڑيں گي ۔ معاشرے ميں ايک صادق انسان کو ہميشہ عزت و احترام کي نظر ديکھا جاتا ہے ۔
فارغ رہنے سے پرہيز کريں
ايک بيکاري شخص نہ صرف خود اپني ذات کے ليۓ بلکہ معاشرے کے ليۓ بھي مشکلات کا باعث بنتا ہے ۔ اس ليۓ ہميشہ خود کو مصروف رکھيں ۔ ايک فارغ انسان کے ذہن شيطاني خيالات کي آماجگاہ بن جاتا ہے جو معاشرے ، شہروں او ممالک کو نقصان پہنچا سکتا ہے ۔ ضروري ہے کہ اسلامي معاشرے ميں تمام افراد کے ليۓ روزگار کے مواقع فراہم ہوں تاکہ وہ اپنے کاموں ميں مصروف رہيں ۔ معاشرے کے جوانوں کو بھي چاہيۓ کہ وہ اپنی صلاحيتوں ميں نکھار لاتے ہو ۓ محنت سے اپنے کاموں کو انجام ديں تاکہ زندگي ميں ان کي کاميابي يقيني ہو ۔
امام علي عليہ السلام کا قول ہے کہ
" بھترين تفريح کام ہے "
اپنے فرصت کے لمحات کو مفيد کاموں ميں صرف کريں ۔ دوسروں کي بھي مدد کريں تاکہ انہيں بھي روزگار کے مواقع حاصل ہوں کيونکہ اگر آپ کے ارد گرد کے افراد بھي ذہني طور پر پرسکون اور خوش و خرم ہونگے تب آپ کو بہتر ماحول ميسر آۓ گا ۔تحقيق سے ثابت ہوا ہے کہ فعال اور مصروف افراد ہميشہ خوشيوں بھري زںدگي بسر کرتے ہيں ۔