• صارفین کی تعداد :
  • 10356
  • 6/25/2016
  • تاريخ :

شبہائے قدر کے مشترکہ اور مخصوص اعمال

ماہ رمضان


رمضان المبارک کي انيسويں رات پہلي شب قدر ہے اور شب قدر وه رات ہے که پورے سال کوئي رات اس کي فضيلت کو نہيں پہنچ سکتي ہے اوريہ رات ہزآر مہينوں سے افضل  اس رات کے اعمال ہزار مہينه کے اعمال سے بہترہيں اور اس رات ميں سال کے امور مقدر ہوتے ہيں اور ملائکه اور روح جو سب سے عظيم ملک ہے اس رات ميں پروردگار کے حکم سے زمين پر نازل ہوتے ہيں اور امام زمانه (عج) کي خدمت ميں پہنچتے ہيں اور جو کچھ ہر شخص کے لئے مقدر ہوا ہے امام کے روبرو پيش کرتے ہيں .
شب قدر کے اعمال دو قسم کے ہيں .
اعمال مشترک اوراعمال مخصوصه.اعمال مشترک
وه ہيں جو تينوں شب قدر ميں بجالائے جاتے ہيں اور اعمال مخصوصه وه ہيں جو هر ايک رات کے ساتھ مخصوص ہيں.
اعمال مشترک
1- غسل کرنا، علامه مجلسي نے فرمايا ہے که ان راتوں کا غسل غرب آفتاب سےمتصل کرنا بهتر ہے تاکه نماز مغرب کو غسل کے ساتھ پڑھے.
2- دو رکعت نماز پڑھے.ہر رکعت ميں حمد کے بعد سات مرتبه سوره توحيد پڑھے،اور فارغ ہونےکے بعدستر مرتبه کھے:أَسْتَغْفِرُ اللَّهَ وَ أَتُوبُ إِلَيْه.
حضرت رسول خد(ص)کي روايت ہے که يه اپني جگه سے اٹھےگامگريه که خدا اس کواور اس کے ماں باپ کو بخش دے.
3- قرآن مجيدکو کھولےاور اپنے سامنے رکھ کر يه دعا پڑھے:اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ بِكِتَابِكَ الْمُنْزَلِ‏ وَ مَا فِيهِ وَ فِيهِ اسْمُكَ الْأَكْبَرُ وَ أَسْمَاوُكَ الْحُسْنَى وَ مَا يُخَافُ وَ يُرْجَى أَنْ تَجْعَلَنِي مِنْ عُتَقَائِكَ مِنَ النَّارِ، خدايا!
ميں تجھ سے درخواست کرتاہوں تيري نازل شده کتاب کے ذريعه اور جو کچھ اس ميں ہے اس ميں ہے اوراس ميں تيرا عظيم نام ہے اور تيرےنيک نام ہيں اورجس سے خوف کيا جاتا ہے اور اميد لگائي جاتي ہے که تو مجھ کو جهنم سے آزاد کر دے
اس کے بعد جوبھي حاجت چاہے طلب کرے.( جاري ہے )