• صارفین کی تعداد :
  • 5089
  • 12/31/2014
  • تاريخ :

افسردہ جيون ساتھي

ہمدردي

افسردگي کے علاج ميں غير افسردہ جيون ساتھي کي ہمدري اور محبت بہت موثر ہوتي ہے - بيشتر مواقع پر افسردہ فرد يہ محسوس کرتا ہے کہ وہ مدمقابل کے ليۓ اہميت نہيں رکھتا ہے - اپنے رويے اور محبت سے دوسرے کو يہ احساس دلانے کي کوشش کريں کہ آپ کي محبت ميں ذرہ بھر بھي کمي واقع نہيں ہوئي ہے اور آپ بھي اسي جذبے کے ساتھ اپنے جيون ساتھي کي صحت و سلامتي کے ليۓ دعا گو اور فکر مند ہيں -

بعض اوقات غير افسردہ جيون ساتھي کي گفتگو يا کوئي عمل افسردہ جيون ساتھ کي اس حالت کو مزيد بڑھا ديتا ہے - مثال کے طور پر غير افسردہ ساتھي ہہ کہہ دے کہ اس کام کي انجام دہي آپ کے ليۓ مشکل ہے ، اس ليۓ آپ آرام کريں - ايسا کرنے سے افسردہ شخص کو يہ محسوس ہوتا ہے کہ وہ اس کام کو کرنے کے قابل نہيں ہے ، جس کي وجہ سے اس کي افسردگي ميں مزيد اضافہ ہو جاتا ہے - اس ليۓ کوشش کرني چاہيۓ کہ افسردہ شخص کو کام کاج ميں مصروف رکھيں اور اسے خود اعتمادي ديں کہ اس ميں بہت ساري صلاحتيں ہيں اور وہ کسي بھي کام کو باآساني انجام دينے کي صلاحيت رکھتا ہے -

غير افسردہ جيون ساتھي کي محبت ايک طرح کا علاج ہے - افسردہ شخص کو مناسب ماحول اور مواقع فراہم کريں تاکہ وہ اپني ناراحتي اور غصّے کو بيان کر سکے - مختلف انداز سے اپنے جيون ساتھي کي مدد کرنے کي کوشش کريں - اگر افسردہ شخص ميں کسي بھي چيز کو بيان کرنے کي ہمت پيدا کريں تو اس کا حوصلہ بڑھے گا اور اسے مزيد خوشي ميسر آۓ گي اور افسردگي کا عنصر کم ہو گا - تلخ حقائق کو بيان کرنے سے زخموں پر مرہم رکھا جاتا ہے لہذا کوشش کريں کہ اپنے جيون ساتھي کے ليۓ يہ موقع فراہم کريں -

مخلتف انداز سے اپنے جيون ساتھي کو يہ باور کرانے کي کوشش کريں کہ آپ کو اس کي پريشاني کا پورا احساس ہے - اس حالت ميں يہ خيال رہے کہ تحقير آميز الفاظ کا استعمال مت کريں تاکہ وہ آساني سے آپ کي مدد کو قبول کر لے - علاج کے طور پر بہتر ہے کہ سائيکالوجي کے ماہر ڈکٹروں کي بھي مدد لي جاۓ -

 

شعبۂتحریر و پیشکش تبیان

 


متعلقہ تحریریں:

مياں بيوي کے نازک تعلقات

جوانوں کو گمراہي سے کيسے بچائيں؟