وہ عمل جو گناہوں کي زنجيريں توڑ ديتا ہے ( حصّہ دوّم )
امام علي عليہ السلام اس بارے ميں فرماتے ہيں کہ
" لوگو! نماز کي ذمہ داري اپنے سر لو اور اس کي حفاظت کرو ، نماز ادا کرو اور نماز کے ذريعے خود کو خدا کے قريب کرو ، يہي نماز گناہوں کو خزاں کے پتوں کي طرح جھاڑ ديتي ہے اور گناہوں کے طوق و زنجيروں کو گردنوں سے کھول ديتي ہے " (3)
نماز سے بڑھ کر ايسا کوئي ذريعہ يا وسيلہ نہيں ہے جو انسان و خدا کے درميان رابطے کو مستحکم تر يا قوي تر کر سکے - ايک عام انسان بھي اگر خدا کے ساتھ اپنے رابطے کو استوار کرنا چاہتا ہے تو نماز ہي سے شروعات کرتا ہے اور اس کے ساتھ ہي ساتھ خدا کا ايک مقرب ترين بندہ بھي اس نماز کے ذريعے ہي تنہائيوں اور خلوتوں ميں اپنے خدا ، اپنے محبوب سے راز و نياز کر کے دل کي دنيا کو روشن و جاوداني بناتا ہے - يہ ذکر و نماز ايک ايسا خزانہ ہے جس کا کوئي خاتمہ نہيں ہے - جس قدر اس سے انسيت و قربت بڑھتي جائے گي اتني ہي اس کي نور افشانيوں ميں اضافہ ہوتا جائے گا -
امام صادق عليہ السلام کے ايک فرمان کا مفہوم يہ کہ جو بھي پانچ وقت کي نمازوں کو ادا کرے اور نماز کے اوقات کا خيال رکھے گا ، روز قيامت وہ خدا کا ايسي حالت ميں سامنا کرے گا کہ خدا کي طرف سے اسے وعدہ ہو گا اور اس وعدے کے مطابق وہ جنت ميں جاۓ گا اورجو کوئي نماز کے ليۓ اپنا وقت صرف نہيں کرے گا تو اس کي حالت ايسي ہو گي کہ خدا چاہے تو اسے عذاب دے گا اور اگر چاہے تو بخش دے گا - (4)
در حقيقت ابھي تک ہمارے سامنے نماز کي اہميت و منزلت کو صحيح و حقيقي طور پر بيان ہي نہيں کيا جا سکا ہے ،يہي وجہ ہے کہ ہمارے ہاں نماز کو جو مقام ملنا چاہئے تھا، نہيں مل سکا- علماء کي ذمہ داري ہے کہ وہ مخصوصاً جوانوں کے سامنے نماز کے اسرار و رموز کو بيان کريں- انہيں نماز کي منزلت و فوائد بتائيں- يہ نماز ہي کا خاصہ ہے کہ ايک بچے سے لے کر ايک عالم تک نماز کي ضرورت محسوس کرتا ہے- حتي عرفاء بھي نماز کي ضرورت کا احساس کرتے ہيں- تب ہي تو ’’اسرار الصلوۃ‘‘ جيسي کتابيں لکھي گئي ہيں- نماز ايک ايسا سمندر ہے جسکي گہرائي کا اندازہ ابھي تک نہيں لگايا جا سکا ہے- اگرچہ نماز کے بارے ميں آئمہ طاہرين سے متعدد روايات اور علمائے دين کے بے شمار اقوال موجود ہيں ليکن اس کے باوجود نماز کي منزلت بہت سے افراد سے ابھي تک پوشيدہ ہے حتي کہ وہ لوگ بھي جو نماز کو واجب سمجھ کر انجام ديتے ہيں، ان کے لئے بھي ابھي تک نماز صحيح طور پر بيان نہيں ہو سکي ہے- ( جاري ہے )
متعلقہ تحریریں:
کيسي عبادت کر ليں؟
بہترين عبادت کيا ہے؟