فلسفہ اور اسرار حج کيا ہيں؟ ( حصّہ ششم )
اگر تمہيں اس بات کي اميد ہے کہ خداوندعالم نے جس طرح جناب ابراہيم عليہ السلام پر درود و سلام بھيجا اور ان کي ياد کو ہميشہ کے لئے باقي رکھا ہے اگر تم بھي يہ چاہتے ہو کہ وہ تم پر نظر رحمت کرے تو پھر راہ ابراہيم پر قدم بڑھاو-
يا جس وقت ”صفا“ اور ”مروہ“ پر جاتے ہيں تو ديکھتے ہيں کہ حجاج گروہ در گروہ ايک چھوٹي پہاڑي سے دوسري چھوٹي پہاڑي پر جاتے ہيں، اور پھر وہاں سے اسي پہاڑي پر واپس آ جاتے ہيں ، اور پھر اسي طرح اس عمل کي تکرار کرتے ہيں، کبھي آہستہ چلتے ہيں تو کبھي دوڑتے ہيں، واقعاً تعجب ہوتا ہے کہ يہ کيا ہے؟! اور اس کا مقصد کيا ہے؟!
ليکن جب ايک نظر اس با ايمان خاتون حضرت ہاجرہ کے واقعہ پر ڈالتے ہيں جو اپنے شير خوار فرزند اسماعيل کي جان کے لئے اس بے آب و گياہ بيابان ميں اس پہاڑي سے اس پہاڑي پر جاتي ہيں، اس واقعہ کو ياد کرتے ہيں کہ خداوندعالم نے حضرت ہاجرہ کي سعي و کوشش کو کس طرح منزل مقصود تک پہنچايا اور اور ان کے نو مولود بچہ کے پيروں کے نيچے چشمہ زمزم جاري کيا، تو اچانک زمانہ پيچھے ہٹتا دکھائي ديتا ہے اور پردے ہٹ جاتے ہيں اور ہم اپنے کو جناب ہاجرہ کے پاس ديکھتے ہيں اور ہم بھي ان کے ساتھ سعي و کوشش ميں مشغول ہو جاتے ہيں کہ راہ خدا ميں سعي و کوشش کے بغير منزل نہيں مل سکتي!
(قارئين کرام!) ہماري مذکورہ گفتگوکے ذريعہ آساني کے ساتھ يہ نتيجہ حاصل کيا جا سکتا ہے کہ ”حج“ کو ان اسرار و رموز کے ذريعہ تعليم ديا جائے اور جناب ابراہيم، ان کي زوجہ اور ان کے فرزند اسماعيل کي ياد کو قدم قدم پر مجسم بنايا جائے تاکہ اس کے فلسفہ کو سمجھ سکيں، اور حجاج کے دل و جان ميں حج کي اخلاقي تاثير جلوہ گر ہو ، کيونکہ ان آثار کے بغير حج کي کوئي حقيقت نہيں ہے-(11)
حوالہ جات :
(1) بحار الانوار ، جلد 99، صفحہ 26
(2) نہج البلاغہ، کلمات قصار ، نمبر 252
(3) وسائل الشيعہ ، جلد 8، صفحہ 9 (4) وسائل الشيعہ ، جلد 8، صفحہ 9
(4) سورہ بقرہ ، آيت 198 (ترجمہ آيت: ”تمہارے لئے کوئي حرج نہيں ہے کہ اپنے پروردگار کے فضل وکرم کو تلاش کرو“)
(5) تفسير عياشي، تفسير الميزان ، جلد 2 ، صفحہ 86 کي نقل کے مطابق
(6) بحار الاانوار ، جلد 99، صفحہ 32
(7) وسائل الشيعہ ، ، جلد 8، صفحہ 14
(8) نہج البلاغہ ،وصيت نامہ سے اقتباس47
(9) وسائل الشيعہ ، جلد8، صفحہ 15”باب وجوب اجبار الوالي الناس علي الحج“
(10) تفسير نمونہ ، جلد 14، صفحہ 76
(11) تفسير نمونہ ، جلد 19، صفحہ 125
متعلقہ تحریریں:
حَجة الاسلام اور نيابتى حج كے بارے ميں
اعمال عمرہ كے بارے ميں