• صارفین کی تعداد :
  • 4375
  • 9/2/2014
  • تاريخ :

علمي اور ديني حوزات کي ترويج ميں امام رضا (ع) کا کردار

علمی اور دینی حوزات کی ترویج میں امام رضا (ع) کا کردار

علم و دين کي قدامت اور ان کے درميان ربط و تعلق اتنا ہي پرانا ہے جتني کہ اس کے منابع اور مبادي پرانے ہيں اور ان کے درميان تناسب يا عدم تناسب کي بحث بھي بہت ہي پراني ہے- اس سلسلے ميں مختلف مکاتب نے مختلف نظريات بھي پيش کئے ہيں اور مغربي دنيا ميں اس سلسلے ميں کافي وسيع بحث ہوئے ہوئے اور ہر کسي نے کسي ايک رجحان کي پيروي کي ہے-

البتہ يہ مسئلہ ان معاشروں سے تعلق رکھتا ہے جو علم اور دين کے مقام و منزلت کو تسليم کرتے ہيں کيونکہ سيکولر اور لادين معاشروں ميں دين کي کوئي گنجائش نہيں ہے اور اس کو علم اور سائنس وغيرہ کے مقابل لانے يا اس کے ساتھ جوڑنے کا کوئي امکان نہيں ہے- نيز اگر کوئي معاشرہ بالفرض سائنس کے لئے کسي منزلت کا قائل نہ ہو وہاں بھي اس مسئلے پر بحث بےجا ہوگي کيونکہ ايسے معاشرے ميں علم و سائنس کي اتني حيثيت نہيں ہے کہ وہ دين کے مقابل يا اس کے ہمراہ بحث کا موضوع قرار ديا جائے اور ان معاشروں ميں سائنس کو دين کے بارے ميں بولنے کي اجازت نہيں دي جاتي-

پس اس بحث کا تعلق ان معاشروں سے ہے جنہوں نے دين اور علم کي منزلت تسليم کي ہو- بہرحال يہ امر مسلم ہے کہ علم و دين کي بحث ہر دور ميں انسان کے ذہني مشاغل ميں اہميت کے حامل تھے- اور اس بحث کو ہر دور ميں ہر اس معاشرے ميں شروع کيا جاسکتا ہے جو ان دو کے مقام و منزلت کو تسليم کرتا ہو-

علم و دين کي حالت کا مسئلہ جن ادوار ميں قابل بحث ہے ان ہي ادوار ميں ايک امام رضا (ع) کا دور ہے-

ہم يہاں ديکھتے ہيں کہ امام رضا (ع) کے دور ميں علم کي کيا حالت تھي اور امام (ع) کا موقف اس حوالے سے کيا تھا؟ تا کہ علم و دين کے درميان ربط کي عالمانہ اور محققانہ نظريئے تک پہنچ سکين-


متعلقہ تحریریں:

شہادت امام رضا عليہ السلام کے بارے ميں مختلف آراء

امام رضا عليہ السلام کو انگور دے کر شہيد کيا گيا

مامون عباسي امام رضا عليہ السلام کي بالين پر