• صارفین کی تعداد :
  • 6872
  • 3/20/2014
  • تاريخ :

مايوسيوں کو ہنسي ميں اڑائيے (حصہ دوم)

مایوسیوں کو ہنسی میں اڑائیے (حصہ دوم)

مگر ايک شخص جسے آپ بدل سکتے ہيں ، وہ آپ خود ہيں - آپ مايوسي سے متعلق اپنے ردعمل کے طريقے کو تبديل کر سکتے ہيں- يہ آپ کے اعتبار ميں ہے ہے کہ آپ ايک دن ميں ہونے والے برے واقعات پر برہم اور مايوس ہونے کے بجائے ہنس سکيں - يہ آپ کے اختيار ميں ہے کہ آپ ميں چيونٹي جيساا عزم ہو، جو تمام رکاوٹوں کے باوجود کاميابي حاصل کر کے ہي رہتي ہے- مايوسي سے متعلق ردعمل کے طريقے ميں ہي آپ کي طاقت پنہاں ہے اور آپ مانيں يا نہ مانيں يہ فيصلہ آپ خود ہي کرتے ہيں کہ آپ کو کس طرح کا ردعمل کرنا ہے- کوئي بھي دوسرا آپ کو کسي خاص طرح کا ردعمل کرنے پر مجبور نہيں کرسکتا- سب کچھ اس بات پر منحصر ہے کہ آپ چاہتے کيا ہيں - اکثر اوقات آپ رد عمل کے طريقے دوسروں سے سيکھتے ہيں - اگر آپ کے والد طيش ميں آکر ٹيلي فون ٹپخ ديتے ہيں تو آپ بھي ايسا ہي کرنے لگ سکتے ہيں-

ردعمل کے پرامن طريقے بھي ہيں مگر اس کے ليے آپ کو شعوري کوشش کرني ہوگي- ليکن پرامن ردعمل کيوں؟ اس کا فائدہ کيا ہے؟ اگر آپ خوش گوار زندگي گذارنا چاہتے ہيں تو اس کا بہترين طريقہ يہ ہے کہ آپ مايوسيوں پر پرامن ردعمل کرنا سيکھيں - اگر آپ دوسروں کي غلطيوں پر ہميشہ چيختے اور ناراض ہوتے رہتے ہيں تو خوش گوار زندگي گذارنے کي آپ کي خواہش بے معني ہے- اگر آپ خوش رہنا چاہتے ہيں تو اس کا ثبوت بھي دينا ہوگا- جب آپ پرامن ردعمل کرتے ہيں تو نہ صرف آب کي ذہني زندگي خوش گوار ہوتي ہے بلکہ جسماني صحت بھي بہتر ہوتي ہے- ہمارے جسم کيميائي فيکٹرياں ہيں جو دنيا کي کسي بھي فارميسي سے زيادہ طاقت ور ہيں- ہمارا جسم ہر جذبے کو ايسي کيميائي صورتوں ميں تبديل کر ديتا ہے جن کے اثرات کو نا پا اور ديکھا جا سکتا ہے- خوشي اور محبت اور اطمينان آپ کے جسماني وجود کو تقويت ديتے ہيں جبکہ غصہ اور تناۆ جيسے منفي جذبات جسم ميں طرح طرح کا عدم توازن پيدا کرکے نقصان پہنچاتے ہيں-

فرض کيجيے کہ آپ ايک ايسي دنيا ميں رہتے ہيں جس ميں غلطياں کي جاتي ہيں اور ہميشہ کي جاتي رہيں گي- کيا يہ کوئي معقول بات ہوگي کہ جب بھي کوئي شخص کوئي غلطي کرے جو مايوسي کا باعث بنے اور آپ اس کے خلاف ردعمل کرتے ہوئے(جذبات کے ذريعے) اپنے آپ کو ذہني اور جسماني اعتبار سے نقصان پہنچائيں؟ اس سے آپ کو کيا حاصل ہوگا؟ آپ کو اپنے آپ کو يا کسي کو بھي نقصان نہيں پہنچانا چاہيے-

خوش گوار زندگي گذارنے کا مطلب يہ نہيں کہ آپ يہ جانتے ہوئے بھي خوش رہيں کہ سب کچھ کبھي بھي بالکل ٹھيک نہيں ہوسکتا- مايوسيوں کے لئے اور زيادہ تيار رہنے کي کوشش کيجيے- مايوسياں تو ہوتي ہي رہيں گي- خوش رہنا سکھئے- مايوسيوں پر ہنسنے اور ان پر قابو پانے کا حوصلہ پيدا کيجيئے-(ختم شد)

 


متعلقہ تحریریں:

اعلي خاندان کي اعتقادي ضرورت