• صارفین کی تعداد :
  • 2807
  • 2/15/2014
  • تاريخ :

سيد المرسلين  ص کي علمي ميراث کے چند نمونے ( حصّہ ہفتم )

حلم پيغمبر صلي اللہ عليہ وآلہ وسلم

اے گروہِ مہاجرين و انصار جوبھي آج اس وقت ميرے سامنے موجود ہے ، مجھے ديکھ رہا ہے اسے چاہئے غائب لوگوں تک يہ پيغام پہنچا دے- آگاہ ہو جائو ميں نے تمہارے درميان خدا کي کتاب چھوڑي ہے، جس ميں نور ، ہدايت اور بيان ہے ، اس ميں خدا نے کسي چيز کو بيان کئے بغير نہيں چھوڑا ہے - يہ تمہارے اوپر خدا کي حجّت ہے اور ميں نے تمہارے درميان علمِ اکبر، علم دين ، نورِ ہدايت اور اپنا وصي، علي بن ابي طالب کو چھوڑا ہے ، اچھي طرح سمجھ لو کہ وہ حبل اللہ يعني خدا تک پہنچنے کا وسيلہ ہيں سب مل کر ان کا دامن تھام لو انہيں چھوڑ کر پراگندہ نہ ہو جانا- تم اللہ کي اس نعمت کو ياد کرو کہ جس سے اس نے تمہيں نوازا ہے تم ايک دوسرے کے دشمن تھے اس نے تمہارے دلوں ميں ايک دوسرے کي محبت ڈال دي تو اس کي نعمت کے سبب تم ايک دوسرے کے بھائي بن گئے-

اے لوگو! يہ علي بن ابي طالب آج اور بعد کے لئے خدا کا ذخيرہ ہيں جو شخص آج اور بعد ميں ان سے محبت کرے گا اور ان کي پيروي کرے گا تو وہ اپنے کئے ہوئے عہد کو پورا کرے گا اور اپنے فرض کو انجام دے گا اور جس شخص نے آج اور آج کے بعد ان سے عداوت رکھي وہ قيامت کے دن اندھا اور بہرہ اٹھے گا اور خدا پر اس کي کوئي حجّت نہيں ہو گي اور وہ خدا کے سامنے کوئي عذر نہيں پيش کر سکے گا-

اے لوگو! تم کل-روز قيامت- ميرے پاس اس طرح نہ آنا کہ تم مال دنيا سے لدئے ہوئے ہو اور ميرے اہل بيت کي غربت کي وجہ سے يہ حالت ہو کہ ان کے بال گرد سے اٹے ہوئے ہوں، مظلوم و ستم ديدہ ہوں اور تمہارے ہاتھوں سے ان کا خون ٹپک رہا ہو- ياد رکھو کہ گمراہي و ضلالت کي بيعت اور جاہلوں کي شوريٰ کا کوئي فائدہ نہيں ہے -( جاري ہے )


متعلقہ تحریریں:

علم محمد ، عدل محمد، پيار محمد

دنيا کے ليۓ عظيم نبي ص کي نعمت