• صارفین کی تعداد :
  • 2891
  • 2/3/2014
  • تاريخ :

کوفہ امام زمانہ (عج) کا دارالحکومت!؟

کوفہ امام زمانہ (عج) کا دارالحکومت!؟

کئي احاديث ميں بيان ہوا ہے کہ امام مہدي (عج) کي عالمي حکومت کا دارالحکومت شہر کوفہ اور ان کي قيام گاہ مسجد سہلہ ہوگي-

امام باقر (ع) نے فرمايا: "امام مہدي (عج) قيام کريں گے اور کوفہ کي طرف جائيں گے اور اپني منزل وہيں قرار ديں گے"- (1)

ابوبصير کہتے ہيں: امام صادق (ع) نے فرمايا: "اے ابا محمد! گويا ميں ديکھ رہا ہوں کہ قائم آل محمد (ص) اپنے خاندان کے ہمراہ مسجد سہلہ ميں نزول اجلال فرما چکے ہيں- ميں نے عرض کيا: کيا مسجد سہلہ ان کي منزل (رہائش گاہ) ہوگي؟ فرمايا: ہاں! مسجد سہلہ ادريس نبي (ع) کي رہائش گاہ ہے اور خدا نے جو بھي نبي مبعوث فرمايا ہے اس نے اس مسجد ميں نماز ادا کي ہے"- (2)

ايک روايت ميں امام صادق (ع) مسجد سہلہ کے بارے ميں فرمايا: "وہ ہمارے صاحب (حضرت مہدي (عج)) کا گھر ہے؛ جب وہ اپنے خاندان کے ہمراہ وہاں سکونت کريں گے"- (3)

مفضل نے امام صادق (ع) سے پوچھا: "مہدي (عج) کا گھر کہاں ہوگا اور مۆمنين کہاں جمع ہونگے؟ فرمايا: "ان کي حکومت کا مرکز شہر کوفہ ہوگا اور ان کي حکومت کا مقام جامع کوفہ ہے اور غنائم کي تقسيم کا مقام مسجد سہلہ ہے جو کوفہ اور نجف کي ہموار و مسطح زمين پر واقع ہے"- (4) اميرالمۆمنين (ع) نے ايک خبر غيبي کے ضمن ميں فرمايا: "گويا ميں اپنے شيعوں کو مسجد کوفہ ميں ديکھ رہا ہوں جو خيمہ زن ہوئے ہيں اور قرآن ـ اسي طرح ـ لوگوں کو سکھاتے ہيں جس طرح کہ وہ نازل ہوا ہے- جان لو کہ ہمارے قائم جب قيام کريں گے اس مسجد کي تعمير نو کا اہتمام کريں گے اور اس کا قبلہ استوار کريں گے"- (5)

اس سلسلے ميں دوسري روايات بھي نقل ہوئي ہيں- (6)

يہ کہ امام مہدي (عج) کوفہ کو کيوں اپنا دارالحکومت قرار ديں گے؟ شايد سبب يہ ہو کہ امام مہدي (عج) کي حکومت عدل، اميرالمۆمنين (ع) کي حکومت عدل کا تسلسل ہے-

بعض محققين نے يہ بھي کہا ہے کہ "کوفہ حسين (ع) اور مہدي (عج) کا مشترکہ مرکز ہے؛ امام حسين (ع) مکہ سے کوفہ کي طرف نکلے اور حضرت مہدي (عج) بھي مکہ سے کوفہ تشريف فرما ہونگے اور اس کو دارالحکومت قرار ديں گے، يعني سيدالشہداء (ع) کا ادھورا مشن پورا کريں گے"- (7)

 

حوالہ جات:

1-بحارالانوار، ج52، ص225-

2- الکافي، ج3، ص 495-

3- الکافي، ج3، ص495-

4-مهدي موعود، ص 12158

5- غيبت نعماني، ص 451

6- مزيد معلومات کے لئے بحارالانوار ج 52، معجم احاديث المہدي (عج)، شيخ علي الکوراني نيز چشم‌اندازي به حکومت مهدي (عج) ص169، سے رجوع کريں-

7- سيد مسعود پورسيدآقايي، عاشورا و انتظار، ص24-

 

ترجمہ : فرحت حسین مہدوی


متعلقہ تحریریں:

امام زمانہ (عج) تشريف کيوں نہيں لاتے؟

ظہور اور عقول کي ترقي