• صارفین کی تعداد :
  • 2415
  • 1/31/2014
  • تاريخ :

آخري نجات دہندہ تورات کي نگاہ ميں (حصہ اول)

آخری نجات دہندہ تورات کی نگاہ میں 1

مہدويت دين يہود ميں؛ مہدي(عج) و عيسي(ع):

يہوديوں کا عقيدہ ہے کہ آخر الزمان ميں "ماشيح" نامي ايک نجات دہندہ ظہور کرے گا اور وہ حضرت داۆد (علي نبينا و آلہ و عليہ السلام) کي نسل سے ہوگا-

يہ بھي قابل ذکر ہے کہ مسلمانوں کے موعود حضرت مہدي (عليہ‌السلام) کي والدہ ماجدہ کا سلسلہ نسب حضرت داۆد (علي نبينا و آلہ و عليہ السلام) سے جاملتا ہے!

پيدائش کے سفر ميں ہے کہ:

"تمہارا نام ابراہيم ہوگا--- ميں نے اسماعيل کے بارے ميں تمہاري التجا قبول فرمائي اور ميں اس کو برکت دے کر بارور کردوں گا اور اس (کي نسل) کو کثرت عطا کروں گا اس سے بارہ رئيس نمودار ہونگے اور ميں اس سے ايک عظيم امت خلق کروں گا--- ابراہيم سے ايک عظيم اور طاقتور امت پيدا ہوگي اور دنيا کي تمام امتيں اس سے برکت پائيں گي"-  

واضح رہے کہ حضرت اسماعيل (ع) سے صرف ايک نبي يعني پيغمبر اکرم (ص) کا وجود مقدس رتبہ رسالت پر فائز ہوا ہے جو البتہ سيد الانبياء ہيں؛ اور آنحضرت (ص) کے تمام جانشين بھي حضرت اسماعيل (ع) کي نسل سے ہيں-

* ايک شاخ اپني جڑوں سے نکل کر نشو و نما پائے گي اور "ايک نہال " يسي کے تنّے" سے نکل آئے گا اور خدا کي روح اس کے اوپر قرار پائے گي --- وہ مسکينوں کے بارے ميں عدل و انصاف سے فيصلے کرے گا اور مظلوموں کي خاطر زمين پر صداقت کے ساتھ حکم روائي کرے گا --- بھيڑيا بَرّے کے ساتھ سکونت اختيار کرے گا اور چيتا بکري کے ہمراہ آرام کرے گا اور بچھڑا موٹے شير کے ہمراہ ہوگا جب کہ ايک چھوٹا طفل انہيں ہانک دے گا--- اور ميرے پورے مقدس پہاڑ ميں جھگڑا اور فساد نہيں کرے گا کيوں کہ دنيا معرفت الہي سے مملو ہوگي سمندر کو چھپانے والے پانيوں کي مانند-" (جاری ہے)

 

ترجمہ : فرحت حسین مہدوی


متعلقہ تحریریں:

کوفہ امام زمانہ (عج) کا دارالحکومت!؟

ندائے آسماني سے قبل کيا ہوگا؟