• صارفین کی تعداد :
  • 2531
  • 1/13/2014
  • تاريخ :

ظہور کے بعد ظالموں کي رجعت 2

ظہور کے بعد ظالموں کی رجعت 2

ظہور کے بعد ظالموں کي رجعت 1

3- حديث مفضل کے نام سے مشہور حديث ـ جس کو شيخ حسن بن سليمان نے بصائر الدرجات ميں بھي نقل کيا ہے ـ ميں جب امام صادق (ع) نے مکہ ميں حضرت ولي عصر (عج) کے مکہ مکرمہ ميں ظہور اور وہاں سے کوفہ کي طرف سفر کو بيان فرمايا تو مفضل نے پوچھا: اے ميرے سيد! حضرت صاحب الامر (عج) وہاں سے کس طرف نکليں گے؟ تو امام (ع) نے فرمايا: ميرے جد (ص) کے شہر مدينہ منورہ کي طرف روانہ ہونگے- اس روايت کے تسلسل ميں امام (ع) فرماتے ہيں: امام عصر (عج) اہل بيت رسول (ص) پر ظلم کرنے والے افراد کو اللہ کے اذن سے زندہ کريں گے اور ان سے اہل بيت (ع) کا انتقام ليں گے-

اس کے بعد فرمايا: اس کے بعد امام حسين (ع) اپنے اصحاب اور 12000 صديقين کے ہمراہ ظہور کريں گريں گے اور کوئي بھي رجعت اس زيادہ خوش کن نہ ہوگي، اس کے بعد صديق اکبر حضرت اميرالمۆمنين (ع) باہر آئيں گے اور ان کے بعد باہر آئيں گے سيدالاکبر محمد رسول اللہ (صلي اللہ عليہ و آلہ) ان تمام افراد کے ساتھ جو آپ (ص) پر ايمان لائے ہيں مہاجرين و انصار ميں سے، اور وہ جو آپ (ص) کي راہ ميں جہاد کرکے شہيد ہوئے ہيں، اور زندہ کريں گے ان لوگوں کي ايک جماعت کو جو آپ (ص) کو جھٹلاتے تھے اور آپ (ص) کي حقيقت ميں شک کرتے تھے نيز لوٹائيں گے ائمہ (ع) کو يکے بعد ديگرے صاحب الامر (عج) تک تا کہ سب خوش ہوجائيں اور ان لوگوں کو بھي لوٹائيں گے جنہوں نے ان سے دوري کي تا کہ آخرت سے قبل ہي دنيا کي خواري اور ذلت کا مزہ چکھ ليں"- (5)

اس روايت اور مشابہ روايات سے تين نتائج حاصل ہوتے ہيں:

اولاً: اپنے زمانے کے كفار، نواصب اور مخالفين اور مخالفين دنيا ميں لوٹائے جائيں گے؛  

ثانياً: يہ ظالمين جب ديکھيں گے اس حکومت کو اہل بيت (ع) کے ہاتھوں ميں، جس کو وہ انہيں نہيں پہنچنے ديتے تھے، محزون و مغموم ہونگے اور دنياوي ذلت و خواري اور عذاب ميں مبتلا ہونگے؛

ثالثاً: يہ ظالمين و ستمگر ائمہ اطہار (عليہم السلام) اور مۆمنين کے ہاتھ ان سے انتقام ليں گے اور اپنے ظالمانہ اقدامات کے بدلے سزا پائيں گے اور ہلاک ہونگے پس ان کي روح قبض ہوگي اور دنيا سے چلے جائيں گے ليکن ان کي موت طبعي نہ ہوگي بلکہ ہلاک کئے جائيں گے-

 

حوالہ جات:

5- بحار الانوار ج 53 ص 16-

 

ترجمہ : فرحت حسین مہدوی


متعلقہ تحریریں:

کيا اہل سنت امام مہدي (عج) کے معتقد ہيں؟ 2

حديث مہدويت صحيحين ميں 2