• صارفین کی تعداد :
  • 4134
  • 12/12/2013
  • تاريخ :

امام مہدي (عج) سني تفاسير کي روشني ميں 3

امام مہدی (عج) سنی تفاسیر کی روشنی میں 3

امام مہدي (عج) سني تفاسير کي روشني ميں 1

امام مہدي (عج) سني تفاسير کي روشني ميں 2

حافظ قندوزي حنفي کہتے ہيں: "خداوند متعال زمين کو "قائم" (عج) کے توسط سے زنہ کرے گا پس وہ اس پر عدل قائم کرں گے اور زميں کو عدل کے ذريعے ـ ظلم کو توسط سے مرنے کے بعد ـ زندہ کريں گے"- (16)

7- {فَآمِنُوا بِاللَّهِ وَرَسُولِهِ وَالنُّورِ الَّذِي أَنزَلْنَا وَاللَّهُ بِمَا تَعْمَلُونَ خَبِيرٌ}- (17)   

"پس تم خدا اور رسول (ص) اس اس نور پر ايمان لاۆ، جو ہم نے نازل کيا ہے کہ اللہ تمہارے اعمال پر پوري طرح آگاہ ہے"-

علامہ قبيسي لکھتے ہيں: حافظ ابوجعفر محمد بن جرير طبري --- نے کہا --- آخري حج کے وقت رسول خدا (ص) نے فرمايا: اے لوگو! {آمِنُوا بِاللَّهِ وَرَسُولِهِ وَالنُّورِ الَّذِي أَنزَلْنَا} اور پھر فرمايا: نور ميرے وجود ميں ہے، اور اس کے بعد علي کے وجود ميں ہے اور پھر ان ہي کي نسل ميں رہے گا قائم مہدي (عج) تک"- (18)

8- {حَتَّى إِذَا رَأَوْا مَا يُوعَدُونَ فَسَيَعْلَمُونَ مَنْ أَضْعَفُ نَاصِراً وَأَقَلُّ عَدَداًً}- (19) ‌

"يہاں تک کہ جب ديکھ ليں اسے جس کا انہيں وعدہ ديا جارہا ہے تو انہيں جان ليں گے کہ کون اپنے انصار کے لحاظ سے کمزور ہے اور اس کے ساتھيوں کي تعداد کم ہے"-

حافظ قندوزي لکھتے ہيں: امام سجاد (ع) نے {مَا يُوعَدُونَ} (جس چيز کا انہيں وعدہ ديا جارہا ہے) کي تفسير کرتے ہوئے فرمايا: "اس آيت ميں "موعود" "قائم" (عج) اور ان کے انصار و اعوان ہيں اور جب قائم (عج) ظہور کريں گے ان کے دشمن کمزور اور ان کي تعداد کم ہوگي"- (20)  

واضح رہے کہ اہل سنت کے نزديک بہت زيادہ آيات کريمہ امام مہدي (عج) کے بارے ميں نازل ہوئي ہيں (21) ليکن ان سب کا ذکر اس مختصر جواب ميں ممکن نہيں ہے-

حديث:

رسول اللہ (ص) نے فرمايا:

"ميري امت ميں مہدي (عج) قيام کريں گے؛ خداوند متعال انہيں لوگوں کي فرياد رسي کے لئے مبعوث فرمائے گا"- (22)

 

حوالہ جات:

16- ينابيع المودة، ص 514-

17- سورة تغابن، آية 8-

18- ماذا في التاريخ، ج 3، ص 147 ـ 145-

19- سورة جن، آية 24-

20- ينابيع الموده، ص 515-

21- جيسے سورہ قصص کي آيت 5، سورہ انبياء کي آيت 105 اور سورہ نساء کي آيت 59-

22- ابن حجر هيتمي: الصواعق المحرقة، ص 162-  

 

 

ترجمہ : فرحت حسین مہدوی


متعلقہ تحریریں:

حکومت حضرت امام مھدي (ع) ميں معجزے کي ضرورت

اسلام اور دوسرے اديان ميں حضرت مہدي (عج) کے ظہور کي نشانياں