• صارفین کی تعداد :
  • 2501
  • 12/10/2013
  • تاريخ :

  امام مہدي (ع) کے اصحاب ميں صرف 50 خواتين! کيوں؟ 2

امام مہدی (ع) کے اصحاب میں صرف 50 خواتین! کیوں؟ 2

امام مہدي (ع) کے اصحاب ميں صرف 50 خواتين! کيوں؟ 1

امام زمان (‏عج) کا انقلاب بھي ايک جہادي انقلاب ہے حتي کہ بعض احاديث ميں امام (عج) کي سپاہ کو "سپاہ غضب" کا نام ديا گيا ہے- (4)، چنانچہ اس انقلاب ميں بھي خواتين کا کردار ايک وسيع کردار نہيں ہوسکتا-

يہ دشوار حالات نہ صرف خواتين کے کردار نيز ان کي ذمہ داريوں کو محدود کرتے ہيں- اسي بنا پر امام صادق عليہ السلام نے وضاحت فرمائي ہے کہ اس قيام و انقلاب ميں خواتين کا کردار علاج معالجے اور تيمار داري تک محدود ہے"- (5)

يہي احتمال معدودے چند خواتين کي تعداد کے حوالے سے بھي ديا جاسکتا ہے جو امام (عج) کے اصحاب کے عنوان سے کردار ادا کريں گي؛ شايد يہ خواتين ماضي کي پاکيزہ اور بزرگ خواتين ہوں جن ميں سے بعض کے نام بھي حديث ميں ذکر ہوئے ہيں؛ (6) جن ميں يزيدي والي ابن زياد کے ہاتھوں شہادت پانے والے جناب رشيد ہجري کي بيٹي "قنواء"، رسول اللہ (ص) کي خادمہ "ام ايمن"، امام حسن کي صحابيہ "حبابہ والبيہ"، جناب شہيد عمار ياسر کي شہيدہ والدہ "سميہ"، "زبيدہ"، "ام خالد الاحمسيہ"، "ام سعيد الحنفيہ"، "صبانہ الماشطہ" اور "ام خالد الجہنيہ" کے نام پر تصريح ہوئي ہے- (7)

حديث:

امام صادق (ع) اپنے آباء و اجداد سے روايت کرتے ہيں کہ أمير المۆمنين (ع) نے فرمايا:

{المنتظر لامرنا كالمتشحط بدمه في سبيل الله}- (8)

"ہمارے امر و حکومت کا منتظر اس شخص کي مانند ہے جو اللہ کي راہ ميں جہاد کرکے اپنے خون ميں تڑپا ہو"-

 

حوالہ جات:

4- غيبة نعماني، باب 20-

5- ر-ك- دلائل الامامه، ص 259 و اثبات الهداة، ج 3، ص 75-

6- وہي ماخذ-

7- معجم أحاديث الامام المهدي (ع) ـ الشيخ علي الكوراني العاملي ج 4 ص 14-

8- شيخ صدوق، كمال الدين وتمام النعمة، ص 645، مۆسسة النشر الاسلامي (التابعة) لجامعة المدرسين بقم المشرفة-

 

ترجمہ: فرحت حسین مہدوی


متعلقہ تحریریں:

انتظار قرآن کي نگاہ ميں

ابن خلدون کا انکار مہدي!