• صارفین کی تعداد :
  • 2693
  • 12/7/2013
  • تاريخ :

اصحاب مہدي (عج) حديث کي روشني ميں 1

اصحاب مہدی (عج) حدیث کی روشنی میں 1

احاديث کي روشني ميں مجموعي طور پر حضرت مہدي (عج) کے اوصاف و خصوصيات درج ذيل ہيں:

اللہ کي گہري معرفت:

امام صادق (ع): "اصحاب مہدي کے دلوں ميں خدا کي نسبت کوئي شک نہيں تردد نہيں ہے"- (1) اور وہ "خدا کي وحدانيت پر يقين رکھتے ہيں جس طرح کہ يقين کا حق ہے"- (2)

امام زمانہ (عج) کي معرفت:

امام سجاد (ع): "وہ ايسے لوگ ہيں جو مہدي (عج) کي امامت پر ايمان رکھتے ہيں"- (3)

اخلاص:  

امام جواد (ع): "جب اخلاص کے مالک 313 افراد جمع ہونگے خداوند متعال ان کا امر ظاہر فرمائے گا (اور وہ ظہور فرمائيں گے)"- (4)

اطاعت و فرمانبرداري:

امام صادق (ع): "امام کي نسبت ان کي اطاعت مالک کي نسبت کنيز کي اطاعت سے کہيں زيادہ ہوگي"- (5)

استقامت:

امام صادق (ع): "--- ان کے دل گويا لوہے کے ٹکڑوں کي مانند ہيں خدا کي راہ ميں کوئي بھي مشکل ان کے ارادے ميں خلل نہيں ڈالتے اور وہ پتھر سے زيادہ مستحکم ہيں"- (6)

جان نثارى:  

امام صادق (ع): "وہ پروانہ وار امام (عج) کي شمع وجود کے گرد طواف کريں گے اور اپني جان نچھاور کرکے امام (عج) محافظت کريں گے: {يحفون به}- (7)

اللہ کي تائيد سے بہرہ مندي:

اميرالمۆمنين (ع): "--- خداوند متعال ايک مرد (مہدي عج) کو آخرالزمان ميں اٹھائے گا --- اپنے فرشتوں کے ذريعے اس کي تائيد کرے گا اور اس کے انصار و اعوان کي حفاظت فرمائے گا"- (8)

 

حوالہ جات:

1- بحارالانوار، ص 317-

2- بشارة الاسلام، ص 220-

3- کمال الدين، ح 1، باب 31، ح 2-

4- وہي ماخذ، ص 378-377-

5- بحارالانوار، ج 52، ص 308-

6- وہي ماخذ 307، ح 82-

7- وہي ماخذ ص 308-

 

 

ترجمہ: فرحت حسین مہدوی


متعلقہ تحریریں:

ديگر اديان ميں موعود آخر الزمان کا عقيدہ

آخر الزمان سے کيا مراد ہے؟ 2