• صارفین کی تعداد :
  • 2866
  • 11/25/2013
  • تاريخ :

ديگر اديان ميں موعود آخر الزمان کا عقيدہ

دیگر ادیان میں موعود آخر الزمان کا عقیدہ

قديم ايرانيوں کا عقيدہ تھا کہ ان کا تاريخي ہيرو "گرزاسپہ" زندہ ہے اور کابل ميں زندگي بسر کررہا ہے اور ايک لاکھ فرشتے اس کي حفاظت پر مأمور ہيں تاکہ ايک روز قيام کرکے دنيا کي اصلاح کرے-

ايرانيوں کے ايک دوسرے گروہ کا کہنا تھا کہ ايران کا بادشاہ "کے خسرو" مملکت کے نظم و نسق اور فرمانروائي اپنے بيٹے کے سپرد کرنے کے بعد کوہستان چلے گئے اور اسي زمانے سے وہيں ارام کر رہے ہيں اس روز تک جب وہ ظاہر ہوں گے اور دنيا کو اہريمنوں اور طاغوتوں سے پاک کريں گے-

برہمائيوں کا عقيدہ ہے کہ "ويشنو" نامي شخص قيام کر ے گا-

انگلستان کے جزائر کے باشندے کئي صديوں سے انتظار کر رہے ہيں کہ "آرتور" (آرچر) نامي شخص آلوان نامي جزيرے سے قيام کرے-

چينيوں (اور بدھ مت کے پيروکاروں) کا عقيدہ ہے کہ "کرشنا" نامي شخص ظہور کريگا اور دنيا کو نجات دے گا-

وہ عالم کے لئے مہدي (عج) کے وجود کے قائل ہيں اور کہتے ہيں کہ آخرالزمان ميں ظہور کريں گے اور دنيا پر تسلط پائيں گے-

نصرانيت و مسيحيت کا بھي يہي عقيدہ ہے ليکن مہدي (عج) کے اوصاف کے حوالے سے ان ميں اختلاف پايا جاتاہے اور غالبا حضرت عيسي (ع) کو ہي مصلح آخر الزمان سمجھتے ہيں-

اور تمام مسلمين خواہ شيعہ يا سنّي اس حوالے سے متفق القول ہيں کہ ان کا نام مبارک "مہدي(عج)" ہے اور حضرت علي و حضرت فاطمہ اور امام حسين (عليھم السلام) کي اولاد ميں سے ہيں-

مہدويت دين يہود ميں؛ مہدي(عج) و عيسي(ع):

يہوديوں کا عقيدہ ہے کہ آخر الزمان ميں "ماشيح" نامي ايک نجات دہندہ ظہور کرے گا اور وہ حضرت داۆد (علي نبينا و آلہ و عليہ السلام) کي نسل سے ہوگا-

يہ بھي قابل ذکر ہے کہ مسلمانوں کے موعود حضرت مہدي (عليہ‌السلام) کي والدہ ماجدہ کا سلسلہ نسب حضرت داۆد (علي نبينا و آلہ و عليہ السلام) سے جاملتا ہے!

ترجمہ : فرحت حسین مہدوی


متعلقہ تحریریں:

امام مہدي (عج) کا انکار کفر ہے

امام مہدي (عج) قرآن کي روشني ميں