• صارفین کی تعداد :
  • 3120
  • 11/23/2013
  • تاريخ :

آخرالزمان رسول خدا (ص) کي نظر ميں 2

آخرالزمان رسول خدا (ص) کی نظر میں 2

آخرالزمان رسول خدا (ص) کي نظر ميں 1

"لوگوں پر ايسا وقت آئےگا جب کسي بھي ديندار شخص کا دين محفوظ نہ رہےگا مگر يہ کہ کسي پہاڑ کي چوٹي پار کرکے بھاگ جائے يا ايک سوراخ سے دوسرے سوراخ ميں پناہ لے، جيسا کہ لومڑي اپنے بچوں کے ساتھ ايسا ہي کرتي ہے؛ اور يہي آخرالزمان ہوگا"- (6)

"--- کنواراپن حلال ہوجائےگا، مرد اپنے والدين کے ہاتھوں تباہ اور گمراہ ہوگا، اگر اس کے والدين نہ ہوں تو بيوي بچوں کے ہاتھوں ہلاکت ميں پڑےگا اور اگر اس کے بيوي بچے نہ ہوں تو عين ممکن ہے کہ اس کي تباہي اور ہلاکت اقارب اور پڑوسيوں کے ہاتھوں ہو جو غربت اور تہيدستي کي بنا پر اس پر لعنت ملامت کرينگے اور اس کو خوفزدہ کرينگے اور اس پر ايسي ذمہ دارياں ڈالينگے جن سے وہ عہدہ برآ نہيں ہوسکےگا اس وقت تک جب وہ ہلاکت کے گڑھے ميں سقوط کرکے نابود ہوجائے"-  (7)

"--- فريبي اور دغاباز لوگ آکر نئي تمہارے دين کے بارے ميں نئي روايات اور حديثيں تمہارے لئے پڑھينگے، کہ ايسي حديثيں تم اور تمہارے باپ دادا نے نہ سني ہونگي؛ پس ان سے دوري اختيار کرو کہيں ايسا نہ ہو کہ ان کي مکاري کے جال ميں پھنس جاۆ"- (8)

"يہ دين ہميشہ کے لئے قائم و دائم رہےگا اور مسلمانوں کي ايک جماعت پيوستہ اس کا دفاع و تحفظ کرے گي اور اسلام کے پہلو ميں لڑتے رہينگے"- اور فرمايا: "ہر عصر و زمانے ميں ميري امت کي ايک جماعت احکام الہي کے مدافع ہوگي جو مخالفين سے ہرگز خوفزدہ نہ ہوگي"- (9) نيز فرمايا: "آخرالزمان ميں جب تمہارا دين مختلف قسم کے افکار کا شکار ہوجائے تو باديہ نشينوں اور عورتوں کي مانند دينداري کرو  جو دل سے ديندار ہيں اور ان کا دين ہر قسم کي آلا‏ئش اور ملاوٹ سے محفوظ ہے"- (10)

 

حوالہ جات:

6- کنزالاعمال، ج11 ح 31008-

7- کنزالعمال ج 11 ص 154-

8- کنزالاعمال، حديث 290324-

9- کنزالاعمال، ح 34499 و34500-

10- بحارالانوار، ج 52، ص111-

 

ترجمہ : فرحت حسین مہدوی


متعلقہ تحریریں:

جمکران اور اکابرين دين کي توجہ

جمکران ميں عرائض کے لئے کنويں کا قضيہ!