• صارفین کی تعداد :
  • 2241
  • 11/20/2013
  • تاريخ :

کيا صرف شيعہ عيقدہ مہدويت کے پيروکار

کیا صرف شیعہ عیقدہ مہدویت کے پیروکار

بعض لوگ شايد يہ گمان کريں کہ ظہور حضرت مھدي منتظر عليہ السلام کا عقيدہ صرف شيعہ قوم رکھتي ہے اور مھدي موعود کے بارے ميں صرف شيعہ کتب ميں روايات واحاديث ملتي ہيں ايسا نہں ہے بلکہ اھل سنت کي کتب و جوامع حديث ميں بھي مھدي موعود کے بارے ميں بے حد روايات ہيں بلکہ اھل سنت کے اکابر علماء ومحدثين نے مھدي موعود کے موضوع پر دسيوں بلکہ سيکڑوں کتابيں لکھي ہيں لھذا ہم يہاں پر اختصار سے مھدي موعود کےبارےميں قرآن و روايات کي بشارتيں اوران اھل سنت حضرات کے نام ذکر کر رہے ہيں جنہوں نے مھدي موعود کے بارے ميں احاديث و روايات نقل کي ہيں اسي طرح ہم اھل سنت علماء ومحدثين کي کتابوں کا بھي ذکر کريں گۓ جنہوں نے اپني کتابوں ميں مھدي موعود کے بارےميں روايات نقل کي ہيں -

امام مہدي(عج اللہ فرجہ الشريف) کا موضوع ايسا موضوع نہيں ہے کہ محض شيعہ حضرات اس پر ايمان رکھتے ہيں بلکہ اس موضوع پر تمام اسلامي دانشور خواہ وہ کسي بھي مذہب اور مکتب فکر سے تعلق رکھتے ہوں سب متفق ہيں نيز سب کا اس بات پر بھي اتفاق ہے کہ وہ رسول صلي اللہ عليہ وآلہ کے خاندان سے ہوں گے - ہاں البتہ اس حوالے سے اہل سنت ميں اختلاف نظر موجود ہے کہ آيا وہ امام حسن(ع) کي اولاد ميں سے ہوں گے يا امام حسين(ع) کي اولاد ميں سے ہوں گے يا يہ کہ آيا وہ پيدا ہوچکے ہيں يا پيدا ہوں گے؟

ان واضح حقائق کے مقابلے ميں حضرت مہدي(عج) کي شخصيت کے بارے ميں شکوک وشبہات ايجاد کرنا اور آپ کي شخصيت کو کسي ايک فرقے سے منسوب کرنے کي کوشش واقعيت پر پردہ ڈالنا ہے، اسلام کے ايک بنيادي عقيدہ کو دبانا اوراسلام کو ضعيف کرنا ہے ، اور آج کي حالت کو ديکھ کر کہا جا سکتا ہے ، يہ منفي پڑوپيگينڈہ يقينا ، جہل کي بنياد پر نہيں علم کي بنياد پر کيا جا رہا ہے ، اس مذموم پروپيگينڈے کا اصل مرکز دنيا کے کسي اور گوشے ميں ہے، جسے برصغير بالخصوص وطنِ عزيز پاکستان ميں بھي پھلانا چاہتے ہيں جس سے غافل نہيں رہا جاسکتا، اس سلسلے ميں کچھ توضيحات ديں گے تاکہ جوانان اسلام زيادہ سے زيادہ اسلام دشمن عناصر کي حقيقت اور ان کے ناپاک عزائم سے آشنا ہو سکيں -


متعلقہ تحریریں:

حکومت حضرت امام مھدي (ع) ميں معجزے کي ضرورت

امام مھدي عليہ السلام کي عالمگير عظيم حکومت