• صارفین کی تعداد :
  • 4715
  • 11/5/2013
  • تاريخ :

امام سجاد (ع) کے مختصر حالات زندگي

امام سجاد (ع) کے مختصر حالات زندگی

امام (عليہ السلام) کا نام مبارک علي اور القاب "زين العابدين" اور "سجاد" ہيں- آپ (ع) کے والد کا نام حسين بن علي (عليہما السلام) ہے اور اکثر منابع ميں منقول ہے کہ آپ کي والدہ آخري ساساني بادشاہ يزدگرد سوئم کي بيٹي شہربانو ہيں-

امام سجاد (عليہ السلام) 15 جمادي الاول يا 5 شعبان المعظم سنہ 38 ہجري کو مدينہ منورہ ميں پيدا ہوئے-

ابن جرير طبرى امامى اپني کتاب "دلائل الامامہ"، ميں حتي اس گھر کي طرف بھي اشارہ کيا ہے اور کہا ہے کہ امام سجاد (عليہ السلام) حضرت فاطمہ زہراء (سلام اللہ عليہا) کے گھر ميں متولد ہوئے ہيں- (1)

امام سجاد (ع) کي ولادت کے سال کے بارے ميں اختلاف پايا جاتا ہے اور مۆرخين نے آپ (ع) کي ولادت کا سال 36 يا 37 يا 38 ہجري بتايا ہے اور يہاں ايک نکتہ اور بھي باعث اختلاف ہے اور وہ يہ ہے کہ يہ سال اميرالمۆمنين (ع) کي ظاہري خلافت کے سال ہيں اور جنگ جمل ان ہي برسوں ميں لڑي گئي ہے جبکہ ان برسوں ميں اميرالمۆمنين (ع) اور آپ (ع) کے افراد خاندان منجملہ امام حسين (ع) عراق ميں تھے؛ چنانچہ ان برسوں ميں ان کا مدينہ ميں قيام اور امام سجاد (ع) کي مدينہ ميں ولادت بعيد از قياس ہے-

اور اس شبہہے کا جواب يہ ہے کہ مذکورہ برس کشمکش اور بحران کے برس تھے اور اميرالمۆمنين (ع) اور آپ (ع) کے فرزند جنگ جملہ کا فتنہ بپا کرنے والوں کا مقابلہ کرنے کے لئے عراق ميں آئے ہوئے تھے اور يہ بات بعيد از قياس نہيں ہے کہ ان حالات ميں امام حسين (ع) نے اپني زوجہ اور بچوں کو مدينہ ميں چھوڑ رکھا ہو تا کہ اعزاء و اقارب کے قريب رہ کر سکون و آسائش ميں آپ (ع) کے فرزند حضرت امام سجاد (ع) کو جنم ديں-

امام سجاد (ع) کي شہادت کے مہينے اور دن کے بارے ميں بھي مختلف روايات وارد ہوئي ہيں- زيادہ تر مۆرخين نے کہا کہ آپ (ع) کي شہادت کا دن بارہ محرم الحرام ہے- (2)

آپ (ع) کي شہادت کي کيفيت کے سلسلے ميں کہا گيا ہے کہ وليد بن عبدالملک نے آپ (ع) کو مسموم کيا تھا جس کے نتيجے ميں آپ نے جام شہادت نوش کيا- بعض مۆرخين نے کہا ہے کہ وليد بن عبدالملک کي بادشاہت کے ايام ميں اس کے بھائي ہشام بن عبدالملک بن مروان نے آپ (ع) کو مسموم کيا تھا جس کے نتيجے ميں آپ کي شہادت واقع ہوئي-

شہادت کے وقت امام سجاد (عليہ السلام) کي عمر 57 برس تھي اور وہ مدينہ منورہ کے قبرستان جنت البقيع ميں مدفون ہيں-

 

حوالہ جات:

1- دلائل الامامہ ص 80-

2- اعلام الورى 251 مطالب السۆل 79-

 

ترجمہ: فرحت حسین مہدوی


متعلقہ تحریریں:

امام سجاد (ع) اور رمضان کي آخري رات

امام سجاد (ع) اور شاگردوں کي تربيت