• صارفین کی تعداد :
  • 9441
  • 8/17/2013
  • تاريخ :

سڑک جو اليکٹرک گاڑيوں کو چارج کرتي ہے

سڑک جو الیکٹرک گاڑیوں کو چارج کرتی ہے

برطانوي نشرياتي ادارے کي رپورٹ کے مطابق سڑک کے نيچے نصب بجلي کي تاروں کے ذريعے اليکٹرو ميگنيٹک فيلڈ پيدا کي جاتي ہے جس سے بس کے نيچے لگا آلہ بجلي بناتا ہے - جنوبي کوريا نے ايک ايسي سڑک بنائي ہے جو اس پر چلنے والي اليکٹرک گاڑيوں کو چارج کرتي ہے- حکام کا کہنا ہے کہ يہ دنيا ميں اپني نوعيت کي پہلي سڑک ہے اور اس کي لمبائي 12 کلو ميٹر ہے-

اس کا مطلب ہے کہ جن گاڑيوں ميں سڑک کے ساتھ ہم آہنگ آلات لگا گئے ہيں اور اسے چارج کرنے کے ليے رکنے کي ضرورت نہيں ہے-

دو عوامي بسيں اس ٹيکنالوجي سے استفادہ کر رہي ہيں اور سنہ 2015 تک اس ميں دس مزيد بسوں کا اضافہ کيا جائے گا-

کوريا ايڈوانس انسٹيٹيوٹ آف سائنس اينڈ ٹيکنالوجي (کائسٹ) کے ڈانگ ہو چو کا جو اس پروجکٹ کے سربراہ ہيں کہنا ہے ’يہ بڑي فخر کي بات ہے کہ ہم اس منصوبے ميں کامياب ہوگئے تاکہ بسيں عوام کو ٹرانسپورٹ کي سہولت مہيا کريں‘-

انھوں نے کہا ’يہ يقيناً او ايل اي وي ٹيکنالوجي کے ليے مذيد کمرشل سطح پر جانے اور عوامي ٹرانسپورٹ ميں مقبوليت حاصل کرنے کے ليے ايک بڑا موقع ہے‘-

اس کے جارجنگ کا طريقۂ کار يہ ہے کہ بس کے نيچھے لگا ہوا ايک آلہ سڑک سے شيپڈ ميگنيٹک فيلڈ ان ريزنينس نامي ٹيکنالوجي کے ذريعے توانائي حاصل کرتا ہے-

سڑک کے نيچھے نصب بجلي کي تاروں کے ذريعے اليکٹرو ميگنيٹک فيلڈ پيدا کي جاتي ہے جس سے بس کے نيچھے لگا آلہ بجلي بناتا ہے- يہ آلہ سڑک کي سطح سے تقريباً 17 سنٹي ميٹر تک اوپر ہو سکتا ہے-

 

متعلقہ تحریریں:

دنيا کا پہلا بولنے والا روبوٹ خلا ميں

پرندے اپنے مُردوں کا سوگ مناتے ہيں