• صارفین کی تعداد :
  • 3449
  • 8/5/2013
  • تاريخ :

شوال کا پہلا دن اور  مسلمانوں کي خوشي 

شوال کا پہلا دن اور  مسلمانوں کی خوشی

يکم شوال مومن کے انعام کا دن (حصّہ اوّل)

روزانہ کي باجماعت نمازيں ،  نماز جمعہ اور عيدين کے اجتماعات کا ايک مقصود يہ بھي ہے کہ دنيا کي ديگر تہذيبوں کو اسلام کي عظمت و رفعت باور کرائي جائے اور انہيں بتايا جائے کہ اسلام نے حسب و نسب، رنگ و نسل اور مال و دولت کے امتيازات کو مٹاتے ہوئے تمام انسانيت کو برابري عطا کي ہے، اور يہ کہ اس کے ہاں عزت و برتري کا معيار تقويٰ و خشيت الہٰي ہے-

عيد کا دن فرزندان اسلام کے ليے مسرت و شادماني کا دن ہوتا ہے- يہ بچوں، بوڑھوں، جوانوں اور عورتوں کے ليے اظہار مسرت کا دن ہے- يہ مقدس اور مذہبي تہوار ہر سال يکم شوال کو انتہائي عقيدت و احترام کے ساتھ منايا جاتا ہے- عيدالفطر دراصل تشکر و امتنان، انعام و اکرام اور ضيافت خداوندي کا دن ہے-

عيدالفطر روحاني برکات کا ايک عظيم روحاني دن ہے- اس دن کي فضيلت يہ بھي ہے کہ معمول سے ہٹ کر ايک اضافي نماز ادا کي جاتي ہے اور يہ نماز عيد کي ہوتي ہے جو شکرانے کے طور پر ادا کي جاتي ہے- عيد اس کي نہيں جس نے نئے کپڑے پہن ليے، بلکہ عيد تو اس کي ہے جو عذاب الہيٰ سے ڈر گيا، جس نے تقويٰ و پرہيز گاري اور اپنے اعمال صالح کي بدولت رب العزت کي رضا حاصل کرلي-

عيد کے اس پر مسرت اور يادگار موقع پر ہميں غريب، مساکين اور نادار لوگوں پر بھي خصوصي توجہ ديني چاہيے جو ہماري توجہ اور ہمدردي کے بہت زيادہ مستحق ہيں- اس دن کسي بھي قسم کي تفريق نہيں ہوني چاہيے-

اميرالمومنين امام علي ابن ابيطالب عليہ السلام نے عيد فطر کے ايک خطبے ميں ارشاد فرمايا:

اے لوگو ! يہ دن وہ ہے جس ميں نيک لوگ اپنا انعام حاصل کرتے ہيں اور برے لوگ نااميد اور مايوس ہوتے ہيں اور اس دن کي قيامت کے دن کے ساتھ کافي شباھت ہے اس لۓ گھر سے نکلتے وقت اس دن کو ياد جس دن قبروں سے نکال کرخدا کي کي بارگاہ ميں حاضر کۓ جاۆ، نماز ميں کھڑے ہونے کے وقت خدا کے سامنے کھڑے ہونے کو ياد کرو اور اپنے گھروں ميں واپس آنے ميں اس وقت کو ياد کرو جس وقت بہشت ميں اپني منزلوں کي طرف لوٹو گے- اے خدا کے بندو ! سب سے کم چيز جو روزہ دار مردوں اور خواتين کو رمضان المبارک کےآخري دن عطا کي جاتي ہے وہ يہ فرشتے کي بشارت ہے جو صدا ديتا ہے :

اے بندہ خدا مبارک ہو ! جان لے تمہارے پچھلے سارے گناہ معاف ہو گۓ ہيں اب اگلے دن کے بارے ميں ہوشيار رہنا کہ کيسے گزارو گے (جاری ہے)

شعبۂ تحرير و پيشکش تبيان


متعلقہ تحریریں :

عاشقان حسين عليہ السلام کے ليۓ انعام

رسول اللہ (ص) سے حاجات مانگنا