• صارفین کی تعداد :
  • 3320
  • 7/28/2013
  • تاريخ :

کيا آپ غصّے پر قابو پانے کے ليۓ تيار ہيں ؟

کیا آپ غصّے پر قابو پانے کے لیۓ تیار ہیں ؟

اپنے غصّے پر قابو پائيں (حصّہ اوّل) 

غصے پر قابو پانے کا ہنر جان ليں تاکہ آساني سے ذھني تناۆ کو کم کرنے کے قابل ہو جائيں -  يہ درست ہے کہ غصے پر قابو پانا اور اس حالت ميں اپنے ہوش حواس ميں رہنا ايک بہت ہي مشکل کام ہے  ليکن آپ چند باتوں کا خيال رکھتے ہوۓ غصے پر قابو پانے کي مہارت کو سيکھ سکتے ہيں -

مندرجہ ذيل دس نکات کا خيال رکھيں :

1- اگر کبھي ايسا ہو کہ آپ غصّے کي حالت ميں کوئي جوابي عمل کرنے لگيں تو وہاں پر صبر کا مظاہر کريں اور ايک وقفہ ديں اور سوچيں کہ آپ کونسا عمل انجام دينے جا رہے ہيں - گہرے سانس ليں اور دس تک گنتي گنيں -  اگر عکس العمل کو تھوڑا کند کر ديں تو يہ آپ کے غصے کو کنٹرول کرنے ميں نہايت  احسن طريقے سے معاون ثابت ہو سکتا ہے -  اگر لازم ہو تو تھوڑي دير کے ليۓ مطلوبہ فرد يا اس موقع  سے دور چلے جائيں تاکہ غصّے ميں تھوڑي کمي آۓ -

2-  جب آپ سکون کي حالت ميں چلے جائيں ، اپنے غصے کو ظاہر کريں اور اپنے اعتراضات کو بيان کريں - يہ سب کچھ بيان کرتے ہوۓ اس بات کا خيال رکھيں کہ آپ کے اس عمل سے کسي دوسرے کي دل آزاري نہ ہو -

3- ورزش کريں : اگر آپ فيزيکل طور پر خود کو فعال رکھيں گے تو  آپ کے احساسات ميں بہتري آۓ گي اور غصّے کے آثار آہستہ آہستہ کم ہو جائيں گے - اگر آپ کو يہ احساس ہو رہا  ہو کہ آپ شديد غصے کي حالت ميں ہيں تب پيدل چلنا شروع کر ديں - ورزش سے آپ کے جسم ميں خارج ہونے والے مادے آپ کے دماغ ميں  آرام بخش احساس پيدا کرنے ميں مدد کرتے ہيں -

4- زبان سے کوئي لفظ نکالنے سے پہلے اس پر غور کريں - عموما غصے کي حالت ميں انسان زبان سے جو بہت کچھ کہہ جاتا ہے اس پر بعد ميں انسان کو پشيماني ہوتي ہے - اس سے پہلے کہ کوئي بات منہ سے نکاليں کچھ دير کے ليۓ صبر کريں اور سوچنے کے ليۓ خود کو وقت ديں اور دوسروں کو بھي موقع فراہم کريں کہ وہ اس  عمل کو  ٹھنڈا کرنے ميں اپنا کردار ادا کريں - (جاری ہے)

 

 

تحرير: عروج فاطمہ

ترجمہ : امير رضا آفتابي

پيشکش : شعبۂ تحرير و پيشکش تبيان


متعلقہ تحریریں:

ورزش ميں اخلاق کي کيا حيثيت ہے

بہترين عبادت کون سي ہے ؟