• صارفین کی تعداد :
  • 4497
  • 3/21/2013
  • تاريخ :

سورہ آل عمران کے فوائد

سورہ آل عمران

سورہ آل عمران کے خواص

اگر کوئي شخص آل عمران کي آيت 6 تا 8 کو بروز جمعہ سبز کاغذ پر زعفران اور گلاب سے تحرير کرے اور آب جاري سے دھو کر سات دن تک قبل از طلوع نہار منھ پيتا رہے اور ان ايام ميں کسي قسم گوشت نہ کھائے تو اس کا حافظہ بہت بڑھ جائے گا اور ذہن ميں جودت پيدا ہوگي-

* آنحضرت (ص) سے مروي ہے کہ جو شخص آل عمران کي آيت 7 کو کسي گمشدہ چيز کے ليے پڑھے تو خدائے تعالي اس کي وہ چيز پھر اسے واپس فرما دے گا- لازم ہے کہ جب آيہ مذکورہ کي تلاوت کر چکے تو يوں کہے: يا جامع الناس ليوم لا ريب فيہ اجمع بيني و بين مالک انک علي کل شيء قدير-

* اگر کوئي شخص آل عمران آيت 16 تا 18 کو شکر سفيد پر پڑھ کر آب شبنم ميں جو درختوں کے پتوں پر پڑي ہو حل کرے اور چار روز برابر ہر روز ايک مثقال کي مقدار ميں پيستے اور دونوں ميں غذا انجير سفيد کے ساتھ کھاتا رہے تو شک و وسوسہ اور افکار فاسدہ اس سے دور ہوں گے اور تمام سختياں اس پر آسان ہوں گي-

سورہ آل عمران آيت 26 و 27 کے خواص:

قل اللہم مالک سے بغير حساب تک بجہت حصول مطالب شرعيہ اکتاليس دن تک ہر روز دو رکعت نماز حاجت بجا لائيں اور الحم کے بعد گيارہ بارہ يہ آيہ شريفہ پڑھيں: فدعا ربہ اني مغلوب فانتصر- ففتحنا ابواب السماء بماء منہمر و فجرنا الارض عيونا فااتقي الماء علي امر قد قدر و حملنہ علي ذات الواح و دسر- (سورہ قمر آيات 11 تا 14) اور قنوت ميں يہ دعا پڑھيں: اللہم اني اسئلک بمفتاح الغيب يا ارحم الراحمين- اور جب نماز سے فارغ ہوں تو آيہ مذکورہ  بالا يعني: قل اللہم مالک سے بغير حساب تک اکتاليس مرتبہ تلاوت کريں اور ہر مرتبہ تلاوت تين بار کہيں: لا الہ الا انت وحدک لا شريک لک تجبرت ان تکون لک ولد انشاء اللہ تمام مراديں بر آئيں گي-

* بجہت ادائے قرض جو شخص آيہ کريمہ قال اللہم مالک الملک سے بغير حساب تک پڑھے اور پھر کہے يا رحمن الدنيا والآخرہ و رحيمہا تۆتي من تمشاء منہما من تشاء فاقض عني ديني تو اگر اس پر اس قدر قرض بھي ہوگا جو تمام زمين ميں نہ آ سکے، خداوند عالم اسے ادا کرے گا-

* جو شخص سورہ الحمد اور آيت الکرسي اور آيہ مذکورہ بالا قال اللہم --- پڑھنے کے بعد ہر نماز واجب مداومت کرے تو خدائے تعالي اس کے تمام مقاصد دنياوي اور اخروي برلائے گا اور کبھي افلاس ميں مبتلا نہ ہوگا-

* جو شخص خزينہ اور دفينہ معلوم کرنا چاہے وہ ان آيتوں کو ظرف مسي پر مشک و زعفران سے لکھے بعد از آں بليلہ زرد اور پکي اينٹ کے بجھے ہوئے پاني اور سبز ميوے کے پاني سے اسے دھوکر زہرہ ماتيان سياہ اس پاني ميں ملادے اور پانچ مثقال سرمہ اصفہاني اس پاني ميں يہاں تک کھرل کرے کہ خوب باريک ہوجائے مگر اس پر دھوپ نہ پڑے دے اس لئے مناسب ہے کہ رات کے وقت سرمہ تيار کيا جائے پھر ايک شيشي ميں بھر لے اور آبنوس کي سلائي سے پہلے آيات مذکورہ تلاوت کرے- بعد از آں ستر مرتبہ کہے استغفر اللہ ربي و اتوب اليہ پھر ستر مرتبہ درود شريف پڑھ کر اسي آبنوسي سلائي سے پہلے دہني آنکھ ميں تين مرتبہ اور پھر بائيں آنکھ ميں تين مرتبہ سورمہ لگائے- سات جمعراتوں تک يہ عمل کرتا رہے- تو اس عامل کو کچھ اشخاص روحانيہ نظر آئيں گے اور ان سے کچھ پوچھا جائے جواب شافي ديں گے-

* اگر کوئي شخص حصول کيميا کا طالب يا کوئي راز دريافت کرنا چاہے تو اول غسل کرے اور چاليس دن لگاتار روزے رکھے- اور غذائے حلال و طيب سے روزہ افطار کرے اور ہر شب سوتے وقت سورہ الشمس اور والضحي و الم نشرح سات سات مرتبہ پڑھنے پر مداوت کرے اور ان سورتوں کے بعد سات مرتبہ آيات مذکورہ قال اللہم مالک الملک سے بغير حساب تک پڑھتا رہے اور سات بار درود شريف پڑھ کر خدا سے حصول مطلوب کے ليے دعا کيا کرے- تو انشاء اللہ بحالت بيداري يا خواب ميں کوئي شخص اسے بتا جائے گا اور مقصد حاصل ہوگا-

شعبہ تحرير و پيشکش تبيان