• صارفین کی تعداد :
  • 2753
  • 1/20/2013
  • تاريخ :

نومولود  کے آنے سے قبل اپني پہلي اولاد کو آگاہ کريں

نومولود  کے آنے سے قبل اپني پہلي اولاد کو آگاہ کريں

نۓ بچے کي پيدائش سے پہلے بچے کي آگاہي

نومولود  کا استقبال کيسے کريں ؟

بچوں ميں پائي جانے والي ان خاميوں پر بڑے احسن انداز سے قابو پايا جا سکتا ہے -  اس کام کو انجام دينے کے ليۓ مندرجہ ذيل چند باتوں پر  عمل کرنا بہت ضروري ہے -

حاملگي کے دوران

بچے کو پہلے سے آگاہ کريں کہ اس کے گھر ميں ايک دوسرا مہمان بھي آ  رہا ہے - پہلے سے اس کے دل ميں اس نۓ آںے والے مہمان کے ليۓ محبت کا احساس پيدا کريں - بچے کو  يہ بات بتانے کا کوئي خاص طريقہ نہيں ہے -  آپ کو چاہيۓ کہ بچے  کي  عمر کو مدنظر رکھتے ہوۓ اور نۓ بچے کي پيدائش کے وقت کو مدنظر رکھتے ہوۓ ، ايک بہتر اور سادہ انداز ميں بچے کو يہ بات سمجھانے کي کوشش کريں - پانچ سال سے کم عمر کے بچے اکثر اوقات  وقت کے پيمانے کو سمجھنے  سے سمجھنے سے قاصر ہوتے ہيں -  ايسے بچوں کے ليۓ بہتر يہي ہوتا ہے کہ انہيں اس انداز ميں يہ بات بتائيں جو ان کي سمجھ بوجھ کے مطابق ہو - مثلا انہيں کہيں کہ " جب  گرمياں آئيں گي تو ہمارے گھر ميں ايک نيا مہمان آۓ گا " وغيرہ  وغيرہ -

نومود بچے کو گھر ميں استعمال کے ليۓ سامان کي ضرورت ہوتي ہے جو پہلے سے موجود بچے کے زير استعمال ہوتا ہے - اس سامان کو استعمال کرنے کے ليۓ ضروري ہوتا ہے کہ بچے کو ذہني طور پر اس کے ليۓ تيار کريں کہ اس کا سامان  استعمال کرتے ہوۓ اسے   برا محسوس نہ ہو - اسے  بتائيں کہ  ہمارے گھر ميں جو چھوٹا سا بچہ آۓ گا اسے اس سامان کي ضرورت ہو گي اور  کچھ عرصے کے ليۓ ہم آپ کا سامان  اسے دے ديں گے -

بچے کو خانداني ساخت کے بارے ميں بتانے کي کوشش کريں کہ آپ کے گھر ميں  آپ کےوالدين ، بہن بھائي ہيں - اسے بتائيں کہ ديکھو دوسرے کے گھر ميں اتنے افراد ہيں اور ان کي تعداد ہم سے زيادہ ہے -  بچے کي پيدائش سے تين سے چار ماہ پہلے اپنے  پہلے بچے کو ذہني طور پر تيار کرنا شروع کر ديں -  بچے کو يہ مت کہيں کہ ہمارے گھر ميں ايک دوسرا بچہ آ رہا ہے جو آپ کے ساتھ کھيلا کرے گا کيونکہ  نومولود بچہ زيادہ دير سوتا ہے اور  بڑے بچے کے ساتھ کھيل بھي نہيں سکے گا اور اس وجہ سے بڑے بچے کي توقعات  پوري نہ ہونے سے اسے تکليف ہو گي -

  ( جاري ہے )

تحرير : سيد اسداللہ ارسلان