• صارفین کی تعداد :
  • 5601
  • 11/7/2012
  • تاريخ :

ٹيبل ٹينس کي گيند

ٹیبل ٹینس کی گیند

١- فہميدہ اور وردہ اپنے لان ميں ٹيبل ٹينس کھيل رہي تھيں کہ اچانک گند اچھلي اور تھوڑي دور جا کر زمين ميں ايک سوراخ ميں گر گئي وہ پورا سوراخ گيند کي اونچائي سے ايک انچ بڑا تھا اور تقريبا 3 فٹ گہرا تھا ليکن ڈيڑھ فٹ گہرائي کے بعد سوراخ ايک طرف کو تھوڑا سا مڑ بھي گيا تھا- سوراخ ميں ہاتھ ڈال کر گيند نکالنے کا تو سوال ہي پيدا نہيں ہوتا کسي لکڑي کے ذريعے بھي گيند نکالنا مشکل تھا کيونکہ سوراخ ڈيڑھ فٹ کے بعد تھوڑا مڑ گيا تھا زمين کھودنے کي اجازت بھي نہيں تھي اور جاد کھيل دوبارہ شروع کرنا تھا- فہميدہ اور وردہ بڑي پريشان تھيں کيا آپ ان کي مدد کر سکتے ہيں کہ گيند جلد از جلد باہر نکال لي جائے اور کھيل دوبارہ شروع کيا جا سکے-

٢- کون سے سوالات

وہ کون سے سوالات ہيں جن کے جوابات کوئي بھي ہاں ميں نہيں دے سکتا؟ اگر کوئي ہاں ميں جواب ديتا ہے تو پھر يقين کيجيے کہ وہ جھوٹ بول رہا ہے-

جوابات:

1- اس سوال کا جواب بہت آسان ہے آپ سوراخ کو پاني بھرتے جائيں تھوڑي دير ميں سوراخ پاني سے بھر جائيگا-

2- کيا آپ سو رہے ہيں، کيا آپ مردہ ہيں-

پيشکش : شعبۂ تحرير و پيشکش تبيان


متعلقہ تحريريں:

دھويں کا وزن معلوم کيجيے؟