• صارفین کی تعداد :
  • 9990
  • 7/7/2012
  • تاريخ :

زہرہ کا زمين اور سورج کے درميان سفر

زہرہ کا زمین اور سورج کے درمیان سفر

دنيا بھر ميں ستاروں سے دلچسپي رکھنے والے افراد کو کہکشاں کے ايک ايسے نظارے کا موقع مل رہا ہے جو شاذونادر ہي وقوع  پذير ہوتا ہے اور يہ وہ موقع ہے کہ زہرہ  اپنے مدار ميں گردش کرتا ہوا سورج اور زمين کے درميان ميں گذرے گا-

زہرہ کے اس تقريباً ساڑھے چھ گھنٹوں پر مشتمل  سفر کا آغاز منگل کي رات گرين وچ ٹائم کے مطابق رات دس بج کر نو منٹ پر ہوگا-

دنيا کے ساتوں براعظموں کےستاروں سے دلچسپي رکھنے والے افراد يہ منظر اپني آنکھوں سے ديکھ سکيں گے- ليکن جنوبي امريکہ اور مغربي افريقہ کے ايک بڑے حصے کے لوگ اس مشاہدے سے محروم رہيں گے-

سورج کے سامنے سے گذرتے وقت ابتداً  زہرہ ايک چھوٹے اور سياہ نقطے کي طرح دکھائي دے گا- ماہرين کا کہنا ہے کہ سورج کي جانب براہ راست ہرگز نہ ديکھا جائے- ايسا کرنے سے آنکھوں کو مستقل طور پر نقصان پہنچ سکتاہے يا بينائي بھي جاسکتي ہے-

زہرہ کے اس سفر کو ناسااور يورپي خلائي ادارے سميت بہت سے ويب سائٹس پر ديکھا جاسکتا ہے-

زہرہ، زمين اور سورج کے درميان سے آٹھ سال کے وقفے سے دو بار گذرتا ہے اور يہ دائرہ مکمل ہونے کے بعد دوبارہ ايسا کم ازکم ايک صدي کے بعد ہوتا ہے-

اس سے قبل زہرہ اس راستے پر 2004ء ميں گذرا تھا اور آج يہ اس سفر کا دوسرا حصہ ہے- اس  کے بعد ستاروں کا مشاہدہ کرنے والے يہ منظر 2117ء ميں ديکھ سکيں گے-

جب کہ 2004ء سے قبل زہرہ اس راستے سے 1974ء ميں گذرا تھا-


متعلقہ تحریریں:

نامعلوم تک رسائي