• صارفین کی تعداد :
  • 1794
  • 3/24/2012
  • تاريخ :

کيا رسول اللہ کے بستر پر سونا فضيلت نہ تھا21

امام علی

کيا رسول اللہ کے بستر پر سونا فضيلت نہ تھا17

کيا رسول اللہ کے بستر پر سونا فضيلت نہ تھا18

کيا رسول اللہ کے بستر پر سونا فضيلت نہ تھا19 

کيا رسول اللہ کے بستر پر سونا فضيلت نہ تھا 20

دوسرا جواب

امام عليہ السلام کا علم اور ان کے کرامات اور ان کے توسط سے وارد ہونے والي غيب کي خبريں سب اللہ کے اذن سے ہيں اور اہل تشيع ميں کسي نے ابھي تک نہيں کہا ہے کہ ان کے علوم ذاتي ہيں بلکہ شيعہ عقيدے کے مطابق ان کے تمام علوم و معارف اللہ تعالي کي جانب سے ہيں اور عين ممکن ہے کہ بعض مصالح کي بنا پر بعض خاص مواقع پر يہ علوم وقتي طور پر انہيں عطا نہ ہوں (جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ائمہ طاہرين عليہم السلام علم کے سرچشمے سے متصل ہيں اور پيوستہ ہيں)؛ جيسا کہ رسول اللہ صلي اللہ عليہ و آلہ و سلم بعض اوقات پوچھے گئے سوال پر وحي کا انتظار فرمايا کرتے تھے-

کہا گيا کہ اہل مکہ نے کہا: يا محمد صلي اللہ عليہ و آلہ و سلم کيا آپ کا پروردگار آپ کو يہ نہيں بتاتا کہ سامان تجارت کب سستا ہوتا ہے تا کہ ہم اسے خريد ليں قبل اس کے کہ اس کي قيمت ميں اضافہ ہوجائے اور يوں اس سے منافع کمائيں؟ يا کيا آپ کا رب آپ کو اس سرزمين کے بارے ميں خبر نہيں ديتا جو خشکسالي سے دوچار ہورہي ہو تا کہ ہم ايسي سرزمين ميں چلے جائيں جس کے پودے اگتے ہيں اور اس ميں نعمتوں کي فراواني ہے؟ پس يہ آيت نازل ہوئي: "قُل لاَّ أَمْلِكُ لِنَفْسِي نَفْعًا وَلاَ ضَرًّا إِلاَّ مَا شَاء اللّهُ وَلَوْ كُنتُ أَعْلَمُ الْغَيْبَ لاَسْتَكْثَرْتُ مِنَ الْخَيْرِ وَمَا مَسَّنِيَ السُّوءُ إِنْ أَنَاْ إِلاَّ نَذِيرٌ وَبَشِيرٌ لِّقَوْمٍ يُۆْمِنُونَ"- (22)...

مآخذ

22- سوره اعراف آيت 188- واحدى نيشابورى، أسباب النزول ، ص232 ، دار الكتب العلمية، بيروت ، 1411ق، چاپ: اول - شيخ طبرسى، مجمع البيان في تفسير القرآن ،ج4 ص779،ناصر خسرو، تهران، 1372 ش، چاپ سوم -