• صارفین کی تعداد :
  • 1990
  • 3/24/2012
  • تاريخ :

کيا رسول اللہ کے بستر پر سونا فضيلت نہ تھا19

امام علی

کيا رسول اللہ کے بستر پر سونا فضيلت نہ تھا15

کيا رسول اللہ کے بستر پر سونا فضيلت نہ تھا16

کيا رسول اللہ کے بستر پر سونا فضيلت نہ تھا17

کيا رسول اللہ کے بستر پر سونا فضيلت نہ تھا18

دوسري حديث: "عَنْ صَفْوَانَ قَالَ قُلْتُ لِلرِّضَا عليه السلام: "أَخْبِرْنِي عَنِ الْإِمَامِ مَتَى يَعْلَمُ أَنَّهُ إِمَامٌ حِينَ يَبْلُغُهُ أَنَّ صَاحِبَهُ قَدْ مَضَى أَوْ حِينَ يَمْضِي مِثْلَ أَبِي الْحَسَنِ قُبِضَ بِبَغْدَادَ وَ أَنْتَ هَاهُنَا قَالَ يَعْلَمُ ذَلِكَ حِينَ يَمْضِي صَاحِبُهُ قُلْتُ بِأَيِّ شَيْ ءٍ قَالَ يُلْهِمُهُ اللَّه"- (19)

صفوان کہتے ہيں: ميں نے امام رضا عليہ السلام سے عرض کيا: مجھے امام کے بارے ميں بتائيں کہ وہ (امام) کس وقت جان ليتا ہے کہ وہ امام ہے؟ کيا وہ اسي وقت امامت کے عہدے پر فائز ہوتا ہے جب اس کو خبر دي جائے کہ امام موجود دنيا سے رخصت ہوچکے ہيں يا امام موجود کے وصال کے ساتھ ہي امام ہوجاتا ہے؟ مثلاً آپ مدينہ ميں تھے جب آپ کے والد امام موسي کاظم بغداد ميں [ہارون کے قيدخانے] وصال فرما گئے-

فرمايا: امام اسي وقت امام موجود کے وصال سے آگاہ ہوجاتا ہے جب وہ دنيا سے رخصت ہوجاتا ہے-

ميں نے عرض کيا: امامِ بعد کو کيونکر معلوم ہوتا ہے؟

فرمايا: خداوند متعال امام کو الہام فرماتا ہے-

نيز بعض روايات ميں ہے کہ رسول اللہ صلي اللہ عليہ و آلہ و سلم کے وصال کے بعد اميرالمۆمنين عليہ السلام نے علوم کے ہزار ابواب آپ صلي اللہ عليہ و آلہ و سلم سے سيکھ لئے اور ہر باب سے ہزاروں ديگر باب کھلتے تھے- يہ حديث اہل سنت کے منابع ميں عائشہ اور دوسرے راويوں سے نقل ہوئي ہے اور شيعہ منابع ميں ائمہ معصومين کے توسط سے؛ جيسا کہ بشيرالدہان ابوعبداللہ امام جعفر صادق عليہ السلام سے روايت کرتے ہيں کہ آپ عليہ السلام نے فرمايا: "قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ ص فِي مَرَضِهِ الَّذِي تُوُفِّيَ فِيهِ ادْعُوا لِي خَلِيلِي-فَأَرْسَلَتَا إِلَى أَبَوَيْهِمَا فَلَمَّا نَظَرَ إِلَيْهِمَا رَسُولُ اللَّهِ ص أَعْرَضَ عَنْهُمَا ثُمَّ قَالَ ادْعُوا لِي خَلِيلِي فَأُرْسِلَ إِلَى عَلِيٍّ فَلَمَّا نَظَرَ إِلَيْهِ أَكَبَّ عَلَيْهِ يُحَدِّثُهُ فَلَمَّا خَرَجَ لَقِيَاهُ فَقَالا لَهُ مَا حَدَّثَكَ خَلِيلُكَ فَقَالَ حَدَّثَنِي أَلْفَ بَابٍ يَفْتَحُ كُلُّ بَابٍ أَلْفَ بَاب"- (20)

----------

مآخذ

19- الكافي، ج 1، ص: 381-

20- الكافي، ج 1، ص: 296 -