• صارفین کی تعداد :
  • 1590
  • 3/23/2012
  • تاريخ :

ولايت اہل بيت رکن ايمان ہے؛ ايک سوال اور اس کا جواب1

بسم الله الرحمن الرحیم

سوال: اگر اہل بيت علي بن ابي طالب اور ائمۂ معصومين عليہم السلام کي ولايت ايمان کا رکن ہے تو قرآن ميں اس کا ذکر کيوں نہيں آيا؟

جواب: اگر آيات قرآني کي ظاہري تلاوت پر اکتفا نہ کيا جائے اور قرآن کي آيتميں تھوڑا سے غور کيا جائے اور اس کے لئے ابتداء ميں موروثي اعتقادات کي بندگي کو لمحہ نظر انداکيا جائے تو آيات شريفہ انسان کو خود اپني شان نزول سے آگاہ کرتي ہيں اور آيات ولايت خود بخود ابھر کر سامنے آتي ہيں:

قرآن مجيد نے ولايت علي (ع) کو سورہ مائدہ کي اس آيت ميں واضح فرمايا ہے: "انّما وليکم الله و رسوله والّذين آمنوا الّذين يقيمون الصلاة و يۆتون الزّکاة‌ و هم راکعون"- (1)

تمہارا حاکم و سر پرست بس اللہ ہے اور اس کا پيغمبر اور وہ ايمان رکھنے والے جو نماز ادا کرتے ہيں اور رکوع کي حالت ميں خيرات ديتے ہيں-

خوش قسمتي سے اہل سنت کے 66 محدثين و محققين نے لکھا ہے کہ يہ آيت علي ابن ابي طالب عليہ السلام کي شان ميں نازل ہوئي ہے- ان 66 افراد ميں 9 افراد صحابۂ رسول اللہ صلي اللہ عليہ و آلہ و سلم، ميں سے ہيں- ہم اختصار کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے قارئين کو علامہ عبدالحسين اميني کي کتاب شريف الغدير کا حوالہ ديتے ہيں جہاں اس حوالے سے مفصل بحث ہوئي ہے- (2)

علاوہ بريں رسول اللہ صلي اللہ عليہ و آلہ و سلم سے متواتر احاديث نقل ہوئي ہيں جو ولايت علي و فرزندان علي (ع) پر دلالت کرتي ہيں-

1- حديث غدير؛ من کنت مولاہ فہذا علي مولاہ اللہم وال من والاہ و عاد من عاداہ-

---------

مآخذ:

1- سورہ مائدہ آيت 55-

2. الغدير، علامہ عبدالحسين اميني رحمۃ اللہ عليہ ج3، ص 156-162.


متعلقہ تحريريں:

ولايت علي بن ابي طالب ناقابل انکار 4