• صارفین کی تعداد :
  • 1850
  • 3/22/2012
  • تاريخ :

کربلا حيات بخش کيوں ہيں (5)

عاشوره

کربلا حيات بخش کيوں ہيں (1)

کربلا حيات بخش کيوں ہيں (2)

کربلا حيات بخش کيوں ہيں (3)

کربلا حيات بخش کيوں ہيں (4)

 زينب اميني

ياد کرو صاحب الزمان (عج) کے فرمان کو، جس نے ہميں ايسے اعمال کي دعوت دي ہے جو ان کي محبت سے قريب تر ہيں؛ فرماتے ہيں: "فليعمل کل امرء منکم من محبتنا" »[پس تم ميں سے ہر شخص کو ہماري محبت کے مطابق عمل کرنا چاہئے]، آخر ان کي محبت ہے کيا؟ حسين (ع) کي محبت ميں، محبِ حسين (ع) خدا کا محبوب ہے، اور خدا کي طرف اس سے زيادہ قريبي راستہ بھي ہے کوئي؟

اے حسين! اے محبوب الہي! اے وہ جس کي محبت خدا کے قرب کا مقام ہے! ہم اپنے وجدان اور اپنے ضمير کے توسط سے ادراک کرچکے ہيں کہ آيت " إِن تَنصُرُوا اللَّهَ يَنصُرْكُمْ" (3) آپ کي شان ميں نازل ہوئي ہے؛ اور اب ہم آپ کي مدد کرنے آئے ہيں-

اے حسين! يعني ہم آئے ہيں کہ آپ سے مدد طلب کريں- حب حسين (ع) سرالاسرار شہداء ہے "فأين تذهبون" [پس تم جا کہاں رہے ہو؟]، اگر تم صراط مستقيم کي تلاش ميں ہو تو آۆ اس سے زيادہ سيدھا کوئي راستہ نہيں ہے- حب حسين (ع)-

ہم امام حسين (ع) سے محبت کيوں کرتے ہيں اور ہميں ان سے عشق کيوں برتنا چاہئے؟

عمليات (حملے) کي شب تمام مجاہدين نورِ حسين (ع) کے پروانے ہيں جو کعبۂ شيدائي کے گرد محو پرواز ہوتے ہيں- حسين (ع) حق کے تمام شيدائيوں کے مرشد اور ان کے تمام سلسلوں کي چوٹي ہيں- [ايران کے جنوب ميں انتہائي گرم علاقوں ميں] اتني شديد گرم اور مرطوب آب و ہوا ميں عشق حسين ہي ہے جو انسان کو ميدان جنگ ميں اتار سکتا ہے اور حسين (ع) حق طلبي اور عدل پسندي کا مظہر ہيں-

محب الحسين (ع) کے مقام پر کيونکر پہنچ سکتے ہيں؟

اگر تم کربلا پہنچنا چاہتے ہو، تو تمہيں اپنے آپ سے، اپني ذات سے، اپنے "خود" اور اپني "ذات" کي وابستگيوں، اپني ذات کے بھاري پن اور اور اپنے خود کي بقاء سے گذرنا پڑے گا اور زمان و مکان اور ان کے تقاضوں سے بالا تر جانا پڑے گا اور دنياوي جذابيتوں اور دلچسپيوں کي زنجيريں اپنے پيروں سے توڑ کر پھينکني پڑيں گي، ہجرت کرني پڑے گي، حب حسين (ع) اس دل ميں نہيں جاگا کرتا جو خودپرست اور خودغرض ہو-

حب حسين (ع) ايسے دل ميں جاگتا ہے جو خدا کي راہ ميں اپني ذات اور ان چيزوں سے گذر گيا ہو جن سے وہ محبت کرتا ہے-

.....

3- محمد ـ 7- ترجمہ: اگر تم اللہ کي مدد کرو گے تو وہ تمہاري مدد کرے گا-