• صارفین کی تعداد :
  • 3298
  • 3/17/2012
  • تاريخ :

ايران کے اسلامي انقلاب کے خلاف ہر سازش ناکامي ہو گي (11)

ایران کا پرچم

مجھے ايران کے باني رہنما آيت اللہ روح اللہ خميني کي برسي کے موقع پر ايک بار پھر ايران جانے کا موقع ملا - تہران کے جنوب ميں آيت اللہ خميني کے مزار پر آيت اللہ سيد علي خامنہ اي نے اپني تقرير کے دوران اصلاح پسندوں کي تنقيد کي تھي- انہوں نے واضح طور پر کہا تھا کہ کسي بھي شخصيت يا رہنما کي صرف اس لئے عزت نہيں کي جا سکتي کہ اس نے سابقہ دور ميں اسلامي انقلاب کي حمايت يا خدمت کي ہے- انہوں نے کہاکہ کسي بھي شخص کي اہميت کا انحصار اس کے موجودہ کردار پرہے-يعني اگر کوئي رہنما اب سے پہلے اسلامي انقلاب کا حامي تھا اوراب وہ مخالفت کر رہا ہے تو اسے اہميت نہيں دي جا سکتي- اس موقع پر ايران کے صدر محمود احمدي نژاد‘ ان کي کابينہ کے رفقائے کار ، مذہبي رہنما اوراعليٰ حکام عوام کے ساتھ بيٹھ کر آيت اللہ خامنہ اي کي تقرير پر خلوص انداز ميں سن رہے تھے-

ميں نے 1990سے اب تک ايران کے کم از کم دو درجن سفر کئے ہيں - اس خطے ميں ايران واحد ملک ہے جہاں عوام اپني حکومت کا انتخاب کرنے کا حق رکھتي ہے-1979 ميں کامياب ہوئے اسلامي انقلاب کے بعد سے اب تک درجنوں انتخابات عمل ميں آ چکے ہيں - اس دوران عراق کے ذريعہ شروع کي گئي 8برس تک جاري رہنے والي جنگ اور امريکہ اور اقوام متحدہ کي جانب سے مسلسل اقتصادي پابنديوں کے باوجود ايران نے مختلف ميدانوں ميں جس تيزي سے ترقي کي ہے اس کي مثال دنيا کے کسي دوسرے ملک سے نہيں دي جا سکتي-

2003ميں عراق پر امريکي قبضے کے بعد سے ايران کوجوہري پروگرام کے موضوع پرجس قدر دھمکياں دي گئي ہيں وہ سب کے سامنے ہيں اس کے باوجود بين الاقوامي قوانين کي پيروي کرتے ہوئے اور بے خوف آگے بڑھتے ہوئے ايران نے اپنے جوہري پروگرام کو جاري رکھا ہے - ايران کے روحاني پيشوا اور اسلامي انقلاب کے رہنما آيت اللہ سيدعلي خامنہ اي نے واضح طور پر کہا ہے کہ بڑے پيمانے پر تباہي والے ايٹمي ہتھيار بنانااور رکھنا حرام ہيں - ايراني حکومت کے ذمہ داران نے بار ہا کہا ہے کہ ان کا جوہري پروگرام شہري ضرورتوں اور پرامن استعمال کے لئے ہے اور وہ ايٹمي ہتھيار بنانے کا ارادہ نہيں رکھتے آج تک بين الاقوامي جوہري توانائي ايجنسي کے ماہرين بھي ايسا کوئي ثبوت نہيں دے سکے ہيںجس سے ايران کے ذريعہ ايٹمي ہتھيار بنانے کي بات ثابت ہوتي ہو-

شعبۂ تحرير و پيشکش تبيان


متعلقہ تحريريں:

ايران کے اسلامي انقلاب کے خلاف ہر سازش ناکامي ہو گي (7)