• صارفین کی تعداد :
  • 2097
  • 3/3/2012
  • تاريخ :

شان نبي  صلي اللہ عليہ وآلہ وسلم اور اس کا تحفظ ( حصّہ ششم )

بسم الله الرحمن الرحیم

آپ صلي اللہ عليہ وآلہ  وسلم کے يہ چند مناصب اور مراتب قرآن کريم سے نمونہ کے طور پر ذکر کيے گئے ہيں جن سے واضح طور پر ثابت ہو رہا ہے کہ آپ کا مقام و مرتبہ نہايت بلند ہے- بے شک آپ ہادي عالم اور معلم انسانيت ہيں- مربيّ و مُزکّئ امت ہيں اوررہبر و رہنما ہيں- بدر الدُّجيٰ اور شمس الضُحيٰ ہيں، نور الہديٰ اور خير الوريٰ، فخر الرسل اور سيد الانبياء ہيں- امام الانبياء اور محبوب کبرياء ہيں- رحمۃ اللعالمين اور شفيع المذنبين،خاتم النبيين والمعصومين ہيں- پوري کائنات ميں بہترين ہيں-

آج کے اِس ’گلوبل وليج‘ ميں ’پر امن بقائے باہمي‘ کي ايک پراني بھلي رِيت قوموں اور امتوں کے مابين اب بھي برقرار رکھي جائے تو کيسے----؟

يہ ايک بے حد اہم سوال ہے اور جہاں آج يہ عقلائے عالم کو سب سے بڑھ کر پريشان کئے ہوئے ہے، بلکہ اِس ايک سوال نے بقائے عالم کيلئے پريشان طبقوں کي نينديں حرام کر رکھي ہيں، وہاں اِس سوال کا جواب دينے کو دنيا کے کچھ طاقتور ترين forums پر پائے جانے والے انتہائي با اثر شيطانوں کا ايک ٹولہ آج ہمارے سامنے ہے جس کو اپني تاريخي کدورتيں پالنے اور اپنے گھناؤنے اَہداف پورے کرانے کے سوا کسي چيز سے غرض نہيں، چاہے اِس کي اِس ابليسي تسکين کے نتيجے ميں امنِ عالم تہس نہس اور پوري دنيا جہنم کيوں نہ بن جائے----

نہايت خرانٹ اور ڈھيروں ہنر پاس رکھنے والے کچھ غير معمولي صلاحيتوں کے مالک شياطين کا يہ ٹولہ-- آج نہ صرف انساني دنيا پر اثر انداز ہونے کے معاملہ ميں بہت کچھ ہاتھ ميں کر چکا ہے اور بڑي دور دور تک رسائي پا چکا ہے بلکہ اِن کي اپني اقوام ميں اگر کوئي ايسا خردمند عنصر پايا جاتا ہے جو اِن کي اِس روش کے ممکنہ انجام سے آگاہ ہے اور جو اپني اقوام کو بھي اپنے شرپسندوں کي اِس روش کے تباہ کن مضمرات سے خبردار کرنے ميں مخلص نظر آتا ہے، تو يہ ٹولہ اپني قوم کے اُن ہمدردوں اور خردمندوں کو اپنے يہاں بے اثر کر دينے پر بھي کمال کي قدرت رکھتا ہے-

پيشکش : شعبۂ تحرير و پيشکش تبيان