• صارفین کی تعداد :
  • 1965
  • 3/3/2012
  • تاريخ :

شان نبي  صلي اللہ عليہ وآلہ وسلم اور اس کا تحفظ ( حصّہ پنجم  )

بسم الله الرحمن الرحیم

حکم نبوي سے اعراض باعث فتنہ و عذاب

ارشادِ الٰہي ہے:

فَلْيَحْذَرِ الَّذِيْنَ يُخَالِفُوْنَ عَنْ اَمْرِہ اَنْ تُصِيْبَہُمْ فِتْنَۃٌ اَوْ يُصِيْبَہُمْ عَذَابٌ اَلِيْمٌ (النور،63)

’’جو لوگ آپ کے حکم کي خلاف ورزي کرتے ہيں انھيں ڈرنا چاہيے کہ کہيں ان کو عظيم فتنہ پيش نہ آئے- يا کہيں ان کو عذاب اليم کا سامنا نہ کرنا پڑے-‘‘

اس آيت کے ذيل ميں شيخ الاسلام علامہ شبير احمد عثماني رقم طراز ہيں:

يعني اللہ اور رسول کے حکم کي خلاف ورزي کرنے والوں کو ڈرنا چاہيے کہ کہيں ان کے دلوں ميں کفر و نفاق وغيرہ فتنہ ہميشہ کے ليے جڑ نہ پکڑ جائے اور اس طرح دنيا کي کسي آفت يا آخرت کے درد ناک عذاب ميں مبتلا نہ ہو جائيں-العياذ باللہ-

اطاعت رسول باعث رحمت

ارشادالٰہي ہے:

وَاَقِيْمُوا الصَّلٰوۃَ وَاٰتُوا الزَّکٰوۃَ وَاَطِيعُوا الرَّسُوْلَ لَعَلَّکُمْ تُرْحَمُوْنَ (النور،56)

’’اور اے مسلمانونماز کي پابندي رکھو اور زکوٰۃ ديا کرو اور باقي احکام ميں بھي رسول اللہ صلي اللہ عليہ وسلم کي اطاعت کيا کرو تا کہ تم پر کامل رحم کيا جائے-‘‘(ترجمہ حکيم الامت)

احکام ميں بھي رسول اللہ صلي اللہ عليہ وآلہ  وسلم کي اطاعت کيا کرو تا کہ تم پر کامل رحم کيا جائے - اس آيت ميں رحمتِ الٰہي کے نزول کو آپ صلي اللہ عليہ وآلہ  وسلم کي اطاعتِ کاملہ کے ساتھ وابستہ کيا گيا ہے-

ہدايت کا انحصار صرف اطاعتِ رسول ميں -

ارشاد الٰہي ہے:

قُلْ اَطِيعُوا اللّٰہَ وَاَطِيعُوا الرَّسُوْلَ فَاِِنْ تَوَلَّوا فَاِِنَّمَا عَلَيْہِ مَّا حُمِّلَ وَعَلَيْکُمْ مَا حُمِّلْتُمْ وَاِِنْ تُطِيعُوْہُ تَہْتَدُوْا وَمَا عَلَي الرَّسُوْلِ اِِلَّا الْبَلٰغُ الْمُبِيْنُ (النور،54)

’’آپ کہيے کہ اللہ تعاليٰ کي اطاعت کرو اور رسول اللہ صلي اللہ عليہ وسلم کي اطاعت کرو پھر اگر تم اطاعت سے روگرداني کرو گے تو سمجھ رکھو کہ رسول صلي اللہ عليہ وآلہ  وسلم کے ذمہ دہي(تبليغ) ہے جس کا ان پر بار رکھا گيا اور تمھارے ذمے وہ ہے جس کا تم پر بار رکھا گيا ہے -اور اگر تم نے ان کي اطاعت کر لي تو راہ پر جا لگو اور بہر حال رسول کے ذمہ صاف صاف طور پر پہنچا دينا ہے-‘‘

اس آيتِ کريمہ ميں واضح کر ديا گيا ہے کہ ہدايت صرف اطاعتِ رسول پر منحصر ہے اور آپ صلي اللہ عليہ وآلہ  وسلم کي پيروي کے علاوہ ہدايت کے تمام راستے بند ہيں- اس کے ساتھ بتلا ديا گيا کہ آپ صلي اللہ عليہ وآلہ  وسلم کے حکم سے سرتابي کرنے والے کوتاہ انديش لوگوں کو اس کے ہولناک نتائج کے ليے تيار رہنا ہو گا-

پيشکش : شعبۂ تحرير و پيشکش تبيان