• صارفین کی تعداد :
  • 3755
  • 10/31/2011
  • تاريخ :

ہمارا وطن

ہمارا وطن

نہ ہو کيوں ہميں دل سے پيارا وطن

سہا نا ہے سندر ہے سا را وطن

ہيں دريا رواں گيت گا تے ہوئے

کہاني ہے سارے کا سارا وطن!

پہاڑ اس کے ہيں جاں فزا کس قدر

ہے جنت کا گو يا نظارا وطن

ہمالہ زمانے ميں مشہور ہے

ہے مغرور اس پر ہمارا وطن

يہ سر سبز جنگل لہکتے ہوئے

لہکتا مہکتا ہمارا وطن!

بہاريں ہيں باغوں پہ چھائي ہوئي

خوشي سے ہے بھر پور سارا وطن

کسي سے نہيں اتني الفت ہميں

ہميں جان و دل سے ہے پيارا وطن      

ہے جنت کا ٹکڑا ہمارا وطن

ہمارا وطن ! پيارا پيارا وطن!

پراني کہاني سناتے ہوئے !

ہمارا وطن ! پيارا پيارا وطن!

سمے ان کے ہيں خو ش نما کس قدر

ہمارا وطن ! پيارا پيارا وطن!

جو اونچا ہے دنيا سے اور دور ہے

ہمارا وطن ! پيارا پيارا وطن!

يہ باغوں کے منظر مہکتے ہوئے

ہمارا وطن ! پيارا پيارا وطن!

گھٹائيں ہيں کيا رنگ لائي ہوئي

ہمارا وطن ! پيارا پيارا وطن!

ہے جتني وطن سے محبت ہميں

ہمارا وطن ! پيارا پيارا وطن!

شاعر کا نام: اختر شیرانی


متعلقہ تحريريں:

بڑي بات ہے

کارنامہ

بہار آئي

چوہوں کا اجلاس

اپنا قائد