• صارفین کی تعداد :
  • 5410
  • 5/21/2011
  • تاريخ :

نظام تنفس کی ایک پیچیدہ بیماری (COPD )

نظام تنفس کی ایک پیچیدہ بیماری

یہ نظام  تنفس کی ایک بہت  ہی اہم  بیماری ہے جس میں پھیپھڑوں میں رکاوٹ پیدا ہو جاتی ہے اور سانس لینے کے عمل میں کافی دشواری کا سامنا کرنا پڑ جاتا ہے ۔ یہ بیماری  لمبے عرصے تک رہتی ہے جو وقت کے ساتھ شدت اختیار کرتی جاتی ہے ۔ اس  بیماری میں مبتلا مریض جب  کبھی بھی سگریٹ کے دھویں، گیسوں، فضائی آلودگی، کیمیائی مواد و غیرہ کے قریب جاتے ہیں تو ان کے پھیپھڑوں میں سوزش ہو جاتی ہے جس کے بعد  سانس کی نالیاں تنگ ہو جانے کی وجہ سے  ہوا کا گزر باآسانی نہیں ہو پاتا اور مریض  سانس لینے میں مشکلات کا شکار ہو جاتا ہے ۔

 امریکہ میں ہونے والی ایک تحقیق کے مطابق 12 میلین کے قریب امریکی اس بیماری کا شکار ہیں جس میں 20 فیصد مرد حضرات ہیں اور 30 فیصد ایسے افراد ہیں جو سگریٹ نوشی کرتے ہیں ۔ دل کی بیماری، سرطان اور سکتہ مغزی کے بعد امریکہ میں موت کی یہ چھوتھی  بڑی وجہ ہے ۔ یہ بمیاری چھوتی نہیں ہے  اس لیۓ ایک سے دوسرے مریض میں مبتلا ہونے کا خطرہ نہیں ہوتا ہے ۔

بیماری کے خطرناک   عوامل  :

٭ اس  بیماری کے خطرنا ک عوامل میں سب سے زیادہ خطرناک سگریٹ نوشی ہی ہے ۔ اس بیماری میں مبتلا مریض  یا تو سگریٹ نوشی کر رہے ہوتے ہیں یا پھر وہ  اپنی سابقہ زندگی میں سگریٹ نوشی کرتے رہے ہوتے ہیں ۔

٭ ایسے افراد جن کے خاندان میں یہ بیماری پائی جاتی ہے اگر وہ زندگی  کے کسی بھی  حصے میں سگریٹ نوشی شروع کردیں تو انہیں اس بیماری کے لاحق ہونے کا بےحد زیادہ خطرہ ہوتا ہے ۔

٭ فضائی یا ماحولیاتی آلودگی  یعنی فیکٹریوں ، گاڑیوں وغیرہ کا دھواں ، کیمیائی مواد  ۔

٭  حففظان صحت کے اصولوں کے  برعکس غیرمناسب غذا کا استعمال ۔

٭  سینے میں پہلے سے انفکشن کا پایا جانا ۔

٭ معاشی اور معاشرتی طور پر نچلی سطح پر مفلسی اور بدحالی میں  زندگی گزارنے والے افراد  اس کا شکار ہو سکتے ہیں ۔

٭ بڑھاپا بھی اس بیماری کے خطرناک عوامل میں شامل ہے ۔

جاری ہے 

 تحریر : سید اسداللہ ارسلان


متعلقہ تحریریں :

مطالعہ کرنے اور گردن درد کا باہمی تعلق (دوسرا حصّہ)

مطالعہ کرنے اور گردن درد کا باہمی تعلق

صحت و تندرستی کا راز جسم کی مالش میں

کم عمر بچوں کو شہد نہ دیں، طبی ماہرین

 امام رضا علیہ السلام کی دعا حاملہ عورتوں کیلئے