• صارفین کی تعداد :
  • 5763
  • 4/26/2011
  • تاريخ :

محنت کا پھل

کسان

سعد باہر لان میں ساتھ والی بوڑھی خالہ سے مشین پکڑ کر زبردستی انکی گھاس کاٹنے لگا کیونکہ بانو خالہ بہت بوڑھی تھیں۔ ان کے شوہر کی وفات ہو چکی تھی اور ایک ہی بیٹا تھا جو کسی دوسرے ملک میں رھتا تھا اس لئے وہ اکیلی ہی رہتی تھیں۔ اتنی بھاری مشین ان سے چل نہیں رھی تھی۔ سعد اکثر کاموں میں انکی مدد کر دیتا۔ آج بھی دیکھا تو زبردستی ان کی مدد کرنے لگا۔

جب گھاس کٹ گئ تو بانو خالہ نے زبردستی دس روپے کا نوٹ سعد کے حوالے کیا کہ وہ اسکی چاکلیٹ لے کر کھا لے۔ سعد نے بہت منع کیا مگر خالہ کی ناراضگی دیکھتے ہوۓ نوٹ لے کر جیب میں رکھ لیا۔ سعد یہ کام پیسوں کے لالچ میں نہیں کرتا تھا بلکہ اسکے والدین نے اسے دوسروں کی مدد کرنا ہی سیکھایا تھا۔ وہ ہمیشہ سبکی مدد کیا کرتا۔ یہ اور بات کہ بڑے بوڑھے خوش ہو کر اسے انعام میں کچھ پیسے دے دیتے، جن کی مدد سے وہ اپنے ذاتی اخراجات کافی حد تک پورے کر لیتا تھا۔۔

بابر جو کہ ھمسائے کے ساتھ ساتھ سعد کا کلاس فیلو بھی تھا یہ سارا منظر اپنی کھڑکی سے دیکھ رہا تھا اور ساتھ ساتھ اپنی امی کو بھی بلا کر دیکھا یا تھا۔ ہوں! بابر کی امی نے نخوت اور غرور سے سر جھٹکا اور بولیں" یہ سعد بھی پتہ نہیں کیوں ہر وقت دوسروں کے اتنے کام کرتا رھتا ھے۔ میں آج ہی اسکی امی سے بات کرتی ہوں۔ اتنا چھوٹا سا بچہ ھے۔ ویسے تو وہ لوگ بڑے امیر بنتے ہیں مگر 13 سال کے بیٹے کو لوگوں کی گھاس کٹوا کر پیسے لینے کا ذریعہ بنایا ہوا ھے۔

کیا ضرورت ھے ایسے کام کروانے کے بچے سے کتنا محنت کا کام ھے گھاس کاٹنا بھی اور کیسے مزے سے کاٹ رہا تھا۔

"میں تو اپنے بیٹے کو اٹھ کر کھبی پانی بھی پینے نا دوں ۔اتنا نازوں پلا لاڈلا بیٹا ھے میرا"

با بر کی امی اس سے کوئی کام نہیں کرواتی تھیں۔ ہر وقت لاڈلا بنا بستر پر بیٹھا فرمائیشیں کرتا رھتا ۔ اسکو خود اٹھ کر پانی پینے کی عادت بھی نہیں تھی ۔ بہت آرام طلب اور سست بچہ بنا رھتا۔

اتفاق سے دوسرے ہی دن جب بابر اور سعد کی امی کی ملاقات ہو گئ گھر سے باہر تو بابر کی امی نے خوب لتے لینے شروع کئے کہ آپ نے ایسا کیوں طلم کرتی ہیں بچے پر اور اتنا کام کیوں کرواتی ہیں چھوٹے سے بچے سے کام کروانا بہت بری عادت ھے۔

یہ سن کر سعد کی امی مسکرا دیں اور کہنے لگیں

"بہن۔ ایسی کوئی بات نہیں۔ اچھی زندگی گزارنے کے لئے بچوں میں اپنے چھوٹے موٹے کام خود کرنے کی عادت بچپن سے ڈالنی چاہیئے، بڑے ہونے پر یہی عادت پختہ ہو جاتی ھے اور انسان کسی پر بوجھ نہیں بنتا۔ کھبی کسی مشکل کے سامنے ہمت نہیں ہارتا اور ہر طرح کے برے حالات میں گزارا کرنا سیکھ لیتا ھے۔"

ایک دن سعد اور بابر دونوں گھر سے باہر کرکٹ میچ کھیل رھے تھے کہ اچانک زمین زور زور سے ہلنے لگی۔ وہ دونوں ڈر گئے اور بابر زمین پر گر گیا۔ سعد اسکو اٹھانے کو بھاگا کہ اتنی دیر میں زور دار دھماکہ ہوا اور انکے زلزلے کے سخت جھٹکے سے انکے اردگرد کے تمام مکانات زمین بوس ہو گئے۔ بدقسمتی سے ان دونوں گے گھر والے گھر کے اندر ہی تھے جو اب چھت گرنے سے دب کر ہلاک ہو گئے تھے۔

دونوں بہت روئے چیخے اور اداس ہوئے۔ انکا کوئی سہارا باقی نا رہا تھا۔ اگر وہ بھی گھر کے اندر ہوتے تو اب تک مر چکے ہوتے مگر باہر ہونے کی وجہ سے بچ گئے تھے اور اب زمانے کی سختیاں برداشت کرنے کو زندہ رہ گئے۔

کافی دن تک انکو کچھ کھانے کو بھی نہیں ملا۔ امدادی پارٹیاں بھی ان سے دور دور گھوم رھی تھیں۔ انکے گھر کے ارد گرد کچھ ہی لوگ بچے تھے۔ سعد ان لوگوں کی کچھ نا کچھ مدد کر دیتا جسکے بدلے وہ لوگ انہیں کچھ نا کچھ کھانے کو دے دیتے۔ ایک ھفتے کے اندر کچھ امدادی گروپ وہاں پہنچ گئے اور انہیں ٹرکوں میں لاد کر بڑے شہروں میں لے آئے۔

زلزلہ اتنا بڑا تھا کہ ملکی سطح پر کافی نقصان ہوا تھا کسی کو مزدوری بھی ملنا مشکل ہو رہا تھا۔ یہ دونوں بھی مارے مارے شہروں شہروں پھرتے رھتے بابر کو تو ہل کر پانی پینے کی بھی عادت نہیں تھی اس لئے اس سے کوئی کام نہیں کیا جاتا تھا جبکہ تیرہ سالہ سعد بھی اسکا ھم عمر ہونے کے بوجود بہت محنتی اور کام کاج کرنے والا بچہ تھا۔ وہ کچھ کچھ نا کچھ محنت مزدوری کر کے دونوں کے کھانے کا انتظام کر لیتا۔ ساتھ ساتھ اس نے پڑھائی بھی شروع کر دی تھی مگر بابر اس میں سے کچھ بھی نہیں کرنا چاہتا تھا۔ غرض اسی طرح 10 سال گزر گئے اور سعد نے بہت محنت کی۔ ایم بی اے کرنے کے بعد کسی کمپنی میں ملازم ہو گیا۔ اس کے دن پھر گئے اور زندگی آسان ہو گئ لیکن بابر کچھ بھی نہیں کر سکا چونکہ وہ محنت سے جی چراتا تھا تو اس لئے در بدر بھیک مانگتا رھا۔ اسکا یہی ایک کام تھا۔ سردی گرمی میں مارا مارا پھرتا۔ کھبی کوئی کھانا کھلا دیتا تو کھا لیتا ورنہ یونہی بھوکا پیاسا سو جاتا۔

دیکھا بچو محنت میں عظمت ہوتے ھی۔ محنت سے جی چرانے والا انسان زندگی بھر ناکام رھتا ھے اور محنت کرنے والا کیسے بھی حالات میں اچھی زندگی خود اپنی محنت سے بنا لیتا ھے۔

 تحریر : ساحرہ


متعلقہ تحریریں :

دو کبوتر (حصّہ پنجم)

دو کبوتر (حصّہ چهارم)

دو کبوتر (حصّہ سوّم)

دو کبوتر (حصّہ دوّم)

دو کبوتر (حصّہ اول)